Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

واہ کینٹ: سابق خطیب جامع مسجد اہل حدیث لائق علی چوک، مولانا حافظ محمد صدیق پر قاتلانہ حملہ،حکومت تحفظ فراہم کرےمولانہ کا مطالبہ


ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی)سابق خطیب جامع مسجد اہل حدیث لائق علی چوک واہ کینٹ وترجمان دارالعلوم تعلیم القرآن راولپنڈی خطیب اہل سنت مولانا حافظ محمد صدیق پر قاتلانہ حملہ،فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے،حافظ محمد صدیق معجزانہ طور پر بچ گئے،قاتلانہ حملے پر مذہبی حلقوں کی جانب سے بھرپور مذمت،واقعہ میں ملوث افردکو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ ، حکومت تحفظ فراہم کرے واقعہ کو کوئی اور رنگ دیا جارہا ہے حملہ پولیس اہلکاروں پر نہیں بلکہ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ میں تھا ،حافظ محمد صدیق کی میڈیا سے گفتگوتفصیلات کے مطابق گلوبل میڈیا پوائنٹ جی ٹی روڈ واہ کینٹ میں ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان دارالعلوم تعلیم القرآن حافظ محمد صدیق نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ رات راولپنڈی سے واہ کینٹ آتے ہوئے راولپنڈی کے مقام پر مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا انکا کہنا تھا کہ وہ دارالعلوم تعلیم القرآ ن راجہ بازارراولپنڈی سے واپس اپنے گھرٹیکسلا آرہےتھے کہ راستے میں دونقاب پوش موٹر سائیکل سوار وں نے میراتعاقب کرتے ہوئے مجھ پرقاتلانہ حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم درمیان میں دوپولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوارنقاب پوشوں کوروکنے کی کوشش کی توانہوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں دونوں پولیس اہلکارشہیدہوگئے ۔جس کے بعدوہاں بھگدڑمچ گئی اورمیں مشکل سے اپنی جان بچاکروہاں سے نکلا،حافظ صدیق نے مذید کہا کہ میں نے مذکورہ واقعہ کی اطلاع مقامی انتظامیہ کو دی مگرانہوں نے واقعہ کودوسرارُخ دیدیا ۔انہوں نے کہاکہ ہم بالکل غیرمحفوظ ہیں حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرے ۔انکا کہنا تھا کہ درحقیقت وہ قاتلانہ حملہ مجھ پرکیا گیا تھاجس میں میں بال بال بچ گیا،ادہر واہ کینٹ ٹیکسلا حسن ابدال ، راولپنڈی کے مذہبی حلقوں کی جانب سے واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقع ہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے بصورت دیگر وہ انتہائی احتجاج پر مجبور ہونگے،حافظ محمد صدیق نے اپنی حفاظت کے لئے فوری فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی جان کو سخت خطرہ لاحق ہے ،انھیں سیکورٹی فراہم کیا جائے
واہ کینٹ: سابق خطیب جامع مسجد اہل حدیث لائق علی چوک، مولانا حافظ محمد صدیق پر قاتلانہ حملہ،حکومت تحفظ فراہم کرےمولانہ کا مطالبہ Reviewed by SKY IRAQ on 00:08:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.