Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

جیت کے باعث پاکستان کی پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن بہتر


پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں پوزیشن حاصل کرلی ہے،لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے دو پوائنٹس حاصل کیے جس کے بعد ان کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔
جیت کے باعث پاکستان کی پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن بہتر تو ہوئی ہے تاہم سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن کرنے کے لیے اسے مزید میچز جیتنے ہوں گے۔
اس تناظر میں قومی ٹیم کے نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش سے میچز بہت اہم ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر 11 پوائنٹس کے ساتھ حکمرانی برقرار ہے جبکہ کیویز سے ایک پوائنٹ کم آسٹریلوی ٹیم کی دوسری پوزیشن ہے۔
اس طرح بھارت تیسرے، انگلینڈ چوتھے، سری لنکا پانچویں اور بنگلہ دیش کی چھٹی پوزیشن ہے۔
پاکستان کی ترقی کے باعث ویسٹ انڈیز کی ٹیم آٹھویں نمبر پر آگئی ہے جبکہ جنوبی افریقی ٹیم بھی ایک درجہ نیچے یعنی نویں پوزیشن پر آگئی ہے۔
جیت کے باعث پاکستان کی پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن بہتر Reviewed by Voice of Taxila News on 09:35:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.