ٹیکسلا : کوہسار کولونی راہزنی کی واردات، نجی بنک کی خاتون منیجر کو لوٹ لیا گیا
ٹیکسلا (وائس آف ٹیکسلا، سید قمر عباس) کوہسار کولونی راہزنی کی واردات، نجی بنک کی خاتون منیجر کو لوٹ لیا گیا، تفصیلات کے مطابق نجی بنک کی ملازم جو کہ ٹیکسلا برانچ میں بنک منیجر کی پوسٹ پر خدمات سر انجام دے رہی ہیں کو گھر کے قریب گاڑی روک کر لوٹ لیا گیا، میڈیم طاہر فاروق تقریبا ساڑھے چار بجے کے قریب بنک سے چھٹی کر کہ گھر جا رہی تھیں کہ گھر کے قریب ان کی گاڑی کے سامنے دو ہلیمٹ پہنے ہوئے افراد موٹر سائیکل پر آئے اور گن پوائینٹ پر گاڑی رکوا کر خاتون سے تقریبا پانچ لاکھ نقدی لے کر چلتے بنے، مس طاہرہ فاروق نے وائس آف ٹیکسلا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دن سے ان کو نامعلوم افراد کی جانب سے فالو کیا جا رہا تھا شک ہے کہ ان لوگوں نے ہی واردات انجام دی۔ پو لیس کی جانب سے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی۔
ٹیکسلا : کوہسار کولونی راہزنی کی واردات، نجی بنک کی خاتون منیجر کو لوٹ لیا گیا
Reviewed by Voice of Taxila News
on
22:27:00
Rating:

No comments: