تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی بروقت کاروائی گزشتہ رات مسلحہ ڈکیتی کرنے والے گروہ کی دو ملزمان گرفتار مال مسروقہ برآمد ۔
تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی بروقت کاروائی گزشتہ رات مسلحہ ڈکیتی کرنے والے گروہ کی دو ملزمان گرفتار مال مسروقہ برآمد ۔
گزشتہ رات تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود ترین آباد کے رہائشی فیض اللہ جان سکنہ چارسدہ حال ترین آباد نے دوران گشت ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ کو اپنے گھر میں ہونے والی ڈکیتی سے متعلق اطلاع دی جس اطلاع پر تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے بروقت تھانہ کی حدود میں مختلف مقامات پر ناکہ بندی کا آغاز کیا ۔ بدور ان گشت انڈسٹری روڈ نزد بلال مسجد طارق سلیم ASI معہ یاسر خان IHCموجود تھے کہ اسی اثناں میں کھیتوں سے 4 افراد انڈسٹری روڈ کی طرف آتے ہوئے دیکھائی دئیے جن کو پولیس پارٹی کی جانب سے رکنے کی آواز دی گئی جنہوں نے پولیس پارٹی پر بالاآرادہ فائرنگ شروع کر دی پولیس پارٹی نے اپنی حفاظت اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے جوابی فائرنگ کی جس کے دوران دو ملزمان محمد نواز ولد شیر خان سکنہ جوہر ٹاون سرگودھا اور حبیب اللہ ولد نصراللہ سکنہ کلاچی کوھاٹ کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے لوٹی گئی رقم مبلغ ایک لاکھ چھتیس ہزار روپے ، 6 عدد چوڑیاں ،لاکٹ اور لیپ ٹاپ برآمد کر لیا ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والے دو عدد پستول 30 بور معہ 6 عدد کارتوس برآمد کر لیے گئے ۔ پولیس پارٹی پر بالاآرادہ فائرنگ کے جرم میں گرفتار ملزمان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف دو مقدمات زیر دفعات 354/324/411/15AA/34اور مسلحہ ڈکیتی کے جرم میں مقدمہ زیر دفعہ 17 ضمن (3) حرابہ دو الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ۔
پولیس کی بروقت کاروائی ملزمان کی گرفتاری پر اہل علاقہ کی جانب سے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی بروقت کاروائی گزشتہ رات مسلحہ ڈکیتی کرنے والے گروہ کی دو ملزمان گرفتار مال مسروقہ برآمد ۔
Reviewed by Voice of Taxila News
on
10:09:00
Rating:
No comments: