Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا: ن لیگ کی سیاست کا محور جھوٹ،منا فقت بدیانتی اور انتقام پر مبنی ہے،غلام سرور خان



ٹیکسلا( نا مہ نگار)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی سیاست کا محور جھوٹ،منا فقت،بدیانتی اور انتقام پر مبنی ہے باشعور عوام نے ن لیگ کی گندی سیاست کو مسترد کر دیا ہے ن لیگ کے پاس دھاندلی کے علاوہ دوسرا راستہ کوئی نہیں ہے بلدیاتی انتخابات میں بوگس اور جعلی ووٹوں کو انتظامیہ کے زریعے ٹرانسفر کر اکے جیتنے کے سپنے دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں بلدیاتی انتخابات میں شکست ن لیگ کا مقدر بن چکی ہے انشاء اللہ پانچ دسمبر کو تحریک انصاف تاریخی کا میابی حا صل کر کے ن لیگ کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے دفن کردے گی عمران خا ن ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو اس ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں آنے والا دور تحریک انصاف کا ہو گا جس میں تھانے کچہری ،پٹواریوں کی سیاست کرنے والوں کا بوریا بسترا گول ہو گا اور انصاف کا بول بالا ہو گا ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان نے اپنی رہائشگاہ پنڈ نوشہری میں تحریک انصاف ٹیکسلا سٹی کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرایم پی اے محمد صدیق خان اور سا بق امیدوار ایم پی اے عامر اقبال خان نے بھی اظہار خیال کیا غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ آنے والی نسلوں کے روشن اور بہتر مستقبل کے لیئے عوام تحریک انصاف کا ساتھ دیں تا کہ ملک کو چوروں،ڈاکوؤں،لیٹروں سے نجات مل سکے اور تحریک انصاف اقتدار میں آ کر لیٹروں کا کڑا احتساب کرے گی ایک ایک پائی وصول کر کے ملک کی تعمیر و ترقی پر لگائے گی اور ملک کو خوشحال بنا ئے گی اس موقع پرما سٹر نثار خان، ملک محمد پرویز،ملک سعید صدیقی،حاجی زاہد رفیق،سید اسد شاہ،نذیر شاہ،ملک جان،اسد امیر،شیراز احمد شیرازی،سردار زبیر خان،عمیس رشید،نعیم کپتان،شیخ ضیاء،خورشید اختر المعروف شیدی،حاجی ریاض اعوان،ناصر اعوان،خان افسر،اشرف خان،فضل اکرم خان،سید مہتاب شاہ،ملک ربنواز،ملک مشتاق،ملک علی محمد،شیخ آفتاب،ملک عرفان المعروف فانی،سرفراز شاہ،ملک اسحاق سمیت کثیر تعداد میں شرکاء موجود تھے
ٹیکسلا: ن لیگ کی سیاست کا محور جھوٹ،منا فقت بدیانتی اور انتقام پر مبنی ہے،غلام سرور خان Reviewed by SKY IRAQ on 21:02:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.