ٹیکسلا : تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا یوم انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں ٹیکسلا چوک میں ریلی کا انعقاد
ٹیکسلا (وائس آف ٹیکسلا۔ سید قمرعباس) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا یوم انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں ٹیکسلا چوک میں ریلی کا انعقاد، علماء اور علاقہ عمائدین کی بھر پور شرکت، تفصیلات کے مطابق آج بروزبدھ صبح دس بجے ختم نبوت چوک ٹیکسلا میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے یوم انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں ٹیکسلا چوک میں ریلی کا انعقاد کیا جس میں علماء اکرام کے ساتھ ساتھ اہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر علماء اکرام نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا سعودی گورنمنٹ سے جنت البقیع کی تعمیرکے سلسلے میں مذاکرات کیے جائیں تاکہ رسول اللہ ﷺ کی انکھوں کی ٹھنڈک جناب زہرا ؑ کے روزہ مبارک کے ساتھ دیگر تمام اہلبیت ؑ رسول اور اصحاب ؓ رسول کے قبروں کی تعمیر ممکن ہو سکے اس حوالے سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ؑ کے نائب صدر مولانا عاشق حسین ناصر نے سعودی حکومت کے انہدام جنت البقیع کی بھرپور مذمت کی اور تبدیلی سرکار سے مطالبہ کیا جنت البقیع کی تعمیر کے سلسلے میں سعودی حکومت سے بات کی جائے، علاوہ ازیں علامہ سید علی رضا زیدی نے اپنی تقریر میں بھر پور طریقے سے انہدام جنت البقیع کی مذمت کی دیگر شامل ہونے والے قائدین میں علامہ کرار حسین کاظمی، علامہ علی رضا زیدی، علامہ سید تنویرحسین شیرازی، زاکر سید اصغر عباس اور علامہ عاشق ناصر شامل تھے،ریلی کے انعقاد میں سید نصیر حسین شاہ، سید فرزند حسین شاہ، سید قمر عباس، سید سفیر حسین شاہ، سید فیاض شاہ اور دیگر نے اپنا حصہ ڈالا، ریلی کا اہتمام قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی موسوی کے حکم پر پاکستان بھر میں کیا گیا۔
ٹیکسلا : تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا یوم انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں ٹیکسلا چوک میں ریلی کا انعقاد
Reviewed by Voice of Taxila News
on
19:36:00
Rating:
No comments: