واہ کینٹ :ڈیسنٹ بیکری لالہ رخ کےکارخانے پر فوڈ انسپکٹرکا چھاپہ دباؤ کے باوجودقانونی کاروائی
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی )ڈیسنٹ بیکری لالہ رخ کے کارخانے پر فوڈ انسپکٹرکا چھاپہ،مضر صحت اشیاء کی تیاری، اور حفظان صحت کے برعکس انتظامات پر مٹھائیاںاور بیکری کاسامان تیار کرنے والے کارخانے کو سیل کرکے فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، میڈیا کے پہنچنے پر کئی سیاسی افراد حرکت میں آگئے، سفارشوں کا تانتا بندھ گیا،فوڈ انسپکٹر نے تمام تر سیاسی دباو کے باوجودقانونی کاروائی میں کوئی دقیقہ فرد گزاشت نہیں کیا،تفصیلات کے مطابق ڈیسنٹ بیکری کے کارخانے واقع احمد نگر شرقی پر فوڈ انسپکٹر چوہدری اعجاز احمدنے میڈیا ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا،فوڈ انسپکٹر نے کارخانے کے مختلف حصے دیکھے مذکورہ بیکری میں حفظان صحت کے اصولوں کے برعکس کام ہورہا تھا،جبکہ وہاں موجود مین پاور جو مٹھائیوں اور بیکری کے سامان کی تیاری پر تعینات تھے کا میڈیکل بھی نہیں کیا گیا تھا،چھاپے کے دوران اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ مذکورہ بیکری میں نصب ہیوی جنریٹر بجلی نہیں بلکہ ڈومیسٹک گیس کنکشن سے چل رہا تھا ،جس پر فوڈ انسپکٹر کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی جنہوں نے اسے انتظامی معاملہ قرار دیکر چپ سادھ لی،گندگی کے باعث وہاں کھڑا ہونا ممکن نہ تھا جبکہ وہاں موجود مین پاور جو مٹھائیوں اور بیکری کے سامان کی تیاری پر تعینات تھے کا میڈیکل بھی نہیں کیا گیا تھا،جبکہ متحائیاں ناقص مٹریل سے تیار کی جارہی تھیں بیکری کا مالک موقع سے غائب تھا ،جبکہ مذکورہ بیکری کے سامان کی تیاری کا لائسنس بھی موجود نہ تھا، ادہر میڈیا کی جانب سے اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا کہ مذکورہ بیکری میں نصب ہیوی جنریٹر بجلی نہیں بلکہ ڈومیسٹک گیس کنکشن سے چل رہا تھا ، جس پر فوڈ انسپکٹر کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی جنہوں نے اسے انتظامی معاملہ قرار دیکر چپ سادھ لی،کارخانے کے معائنہ کے دوران تیار مٹھائیوں پر چھپکلیاں اور چوہے دوڑتے نظر آئے،تیارجبکہ ڈبل روٹی پر کسی قسم کی مارکہ یا ایکسپائری تاریخ کا تعین تھا، فوڈ انسپکٹر نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے ڈیسنٹ بیکری کے کارخانے کو سیل کردیا،یاد رہے کہ اس بابت اے سی ٹیکسلاشاہد عمران مارتھ کو بزریعہ فون آگاہ کیا گیا جس پر انھوں نے فوڈ انسپکٹرٹیکسلا چوہدری اعجاز احمد کو موقع پر بھیجا جنہوں نے قانون کی خلاف ورزی پر بیکری کو سیل کردیااور فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ میڈیا کی ٹیم کو حقائق اجاگر کرنے پر سخت تنقیدکا نشانہ بنایا گیا تاہم میڈٖیا نے تمام تر باتوں اور دھکمیوں کے باجود اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں ، ورکنگ جرنلسٹس پر مشتمل واہ کینٹ ٹیکسلا کی معروف صحافتی تنظیم ٹیکسلا واہ یونین آف جرنلسٹ کے چئیرمین ڈاکٹر سید صابر علی کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ اور فوڈ انسپکٹر چوہدری اعجاز احمد کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے نہائت ایمانداری اور فرض شناسی سے کام لیتے ہوئے قانون کے مطابق کاروائی کی
واہ کینٹ :ڈیسنٹ بیکری لالہ رخ کےکارخانے پر فوڈ انسپکٹرکا چھاپہ دباؤ کے باوجودقانونی کاروائی
Reviewed by SKY IRAQ
on
21:04:00
Rating:

No comments: