جماعت اسلامی ٹیکسلا نے یونین کونسل خرم پراچہ,تحریک انصاف کے پینل کی حمایت کا اعلان
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی )جماعت اسلامی ٹیکسلا نے یونین کونسل خرم پراچہ میں تحریک انصاف کے پینل کی حمایت کا اعلان کر دیا کوارڈینیٹر حلقہ پی پی سات جماعت اسلامی و شباب ملی کے صدر عتیق الرحمن کاشمیری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلاعت اسلامی نے یونین کونسل خرم پراچہ میں تحریک انصاف کے نامزد چئیرمین ملک سہیل اور انکے پورے پینل کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے ،انھوں نے کہا کہ یونین کونسل خرم پراچہ میں تحریک انصاف نے عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار پینل دیا ہے ،جو اہلیان یونین کونسل کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرانے کا عزم رکھتے ہیں،اس لئے جماعت ٹیکسلا نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ یونین کونسل خرم پراچہ میں تحریک انصاف کے نامزد پینل کی حمایت کی جائے۔
جماعت اسلامی ٹیکسلا نے یونین کونسل خرم پراچہ,تحریک انصاف کے پینل کی حمایت کا اعلان
Reviewed by SKY IRAQ
on
23:55:00
Rating:

No comments: