Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ٹیکسلا:نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد میں جاری سترہویں نیشنل سیکورٹی اورکشاپ کے شرکاء نے پاکستان آرڈننس فیکٹریز کا دورہ کیا


ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی )نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد میں جاری سترہویں نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء جن میں سینیٹر نثار محمد، شہریار آفریدی ایم این اے، مس عامرہ خان ایم این اے، صاحبزادہ محمد یعقوب ایم این اے، ساجد حسین طوری ایم این اے،نفیسہ عنایت اللہ خان خٹک ایم این اے، محمد نعیم صفدر انصاری ایم پی اے، مس نبیلہ حکیم علی خان ایم پی اے، خواجہ اظہار الحسن ایم پی اے، مس ارم عظیم فاروقی ایم پی اے اور سول سوسائٹی کے نمائندوں بشمول نجم الدین شیخ سابق سفیر، جہانگیر عامر، مس بینش بھاگوانی، ذوالفقارعلی بدر اور سینئر فوجی افسران شامل تھے نے میجر جنرل نوئیل آئی کھوکھر کی قیادت میں پاکستان آرڈننس فیکٹریز کا دورہ کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات، ہلال امتیاز (ملٹری) چیئرمین پی او ایف بورڈ نے سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے بتایا کہ پی او ایف وطن عزیز کا اولین دفاعی پیداوار کا ادارہ ہے جو مسلح افواج کی اسلحہ و گولہ بارود کی ضرورت بطریق احسن پوری کر رہا ہے اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوںنے پی او ایف کے مختلف شعبوں اور مستقبل میں نئی ٹیکنالوجیز متعارف کروانے اور ویلیو ایڈیشن کے جاری منصوبوں کے بتایا کہ اس عظیم قومی ادارے کو مستقبل میں خود کفالت اور اسلحہ سازی کے جدید رجحانات سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مختلف ممالک کے ساتھ جوائنٹ وینچر کر کے پلانٹ اور مشینری کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے۔ انہوںنے وفد کو بتایا کہ پاکستان آرڈننس فیکٹریز دفاعی صنعت کا ایک اہم ادارہ ہے اور اسے امن اور جنگ کے دوران پاکستان کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حالیہ دہشت گردی کی جنگ میں پی او ایف پاکستان کی مسلح افواج کی اضافی ضروریات کو بہت سارے چیلنجز کے باوجود پورا کر رہی ہے۔بعد ازاں کرنل (ر) سید آغا محمد حسیب حیدر جنرل منیجر کوارڈینیشن نے پی او ایف کی کارکردگی اور درپیش چیلنجز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات، ہلال امتیاز (ملٹری) چیئرمین پی او ایف بورڈ نے شرکاء کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے۔ شرکاء نے تفصیلی بریفنگ اور وژن کو سراہا اور دفاعی پیداوار کے اس ادارے کی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ٹیکسلا:نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد میں جاری سترہویں نیشنل سیکورٹی اورکشاپ کے شرکاء نے پاکستان آرڈننس فیکٹریز کا دورہ کیا Reviewed by SKY IRAQ on 22:24:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.