کیا پھل کھانے سے واقعی گنج پن ختم ہوتا ہے؟
بالوں کے ایک ماہر کے مطابق اگر آپ کےبال تیزی سے گررہے ہیں تو پانچ ایسے پھل اس عمل کو سست کرسکتے ہیں جو خشکی سے بچاتے ہیں اور بالوں موٹا کرتے ہیں۔ یہ تمام پھل اب پاکستان میں پائے جاتے ہیں۔
بالوں کے بین الاقوامی ماہر ڈاکٹر بشر بزرا کہتے ہیں کہ اگرچہ مردوزن میں بالوں کے گرنے کی سب سے بڑی وجہ موروثی یا جینیاتی ہے لیکن اس سے ہٹ کر اگر بال تیزی سے گررہے ہوں تو پپیتے، انناس، سیب ، کیوی اور آڑو میں موجود قدرتی اجزا بالوں کو باریک اور کمزور ہونے سے روکتے ہیں۔
سیب سر کی خشکی کو ختم کرتا ہے جبکہ آڑو بال گرنے اور انہیں باریک ہونے سے بچاتےہیں۔ اسی طرح انناس، کیوی اور پپیتہ کھانا بھی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ بالوں کی جڑ سمیت مسام والے حصے کو غذائیت دینے میں یہ پھل بہت مفید ہیں اور اس طرح بالوں کو جڑوں سے مضبوط بناتےہیں۔
ڈاکٹر بشر کے مطابق سرخ گوشت، مچھلی، پھلیاں، انڈے اور دودھ کے مصنوعات میں موجود بعض امائنو ایسڈز جلد کے پروٹین کولاجن کو صحت مند حالت میں رکھتے ہیں۔ لیکن یہ امائنو ایسڈ اس وقت اپنا اثر دکھاتے ہیں جب ان کے ساتھ وٹامن سی کا استعمال کیا جائے جو امائنو ایسڈ کو بدن کا جزو بناتا ہے۔
پپیتہ
یہاں پپیتہ وٹامن سی کا خزانہ ثابت ہوتا ہے۔ ایک بڑے پپیتے میں 235 ملی گرام وٹامن سی پایا جاتا ہے جس کی مقدار دو نارنجیوں کے برابر ہوتی ہے۔
انناس
انناس میں فری ریڈیکلز کو کم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ اس میں وٹامن بی 6، مینگانیز اور وٹامن سی بھرپور ہوتا ہے۔ یہ تمام اشیا بزرگ اور عمررسیدہ افراد کے سر میں بالوں جڑوں کو مضبوط بناتی ہیں۔
آڑو
ڈاکٹر بشر کے مطابق بالوں کی صحت کھوپڑی میں نمی سے وابستہ ہے اور اسی لیے لوگ ہزاروں برس سے سر میں تیل ڈالتے آرہے ہیں۔ تاہم قدرت نے بالوں کی جڑوں میں ایک قدرتی روغن سیبم بھی رکھا ہے جو بالوں کو نم اور چکنا رکھتا ہے لیکن سیبم کم ہوجائے تو بال متاثر ہونا شروع ہوجاتےہیں۔ یہاں آڑو اس کمی کو بورا کرتے ہیں کیونکہ ان میں وٹامن اے اور سی موجود ہوتا ہے۔ یہ دونوں قدرتی موئسچرائزر ہیں۔
کیوی
کیوی پھل اب پاکستان میں بکثرت دستیاب ہے ۔ اس میں کئی طرح کے وٹامن اور فلے وی نوئڈز، اینٹی آکسیڈنٹ، اور بی ٹا کیروٹین کے علاوہ ، لیوٹائن اور زینتھن پائے جاتےہیں۔ یہ سب ملکر جلد اور بالوں کو نمدار بناتے ہیں۔
کیوی میں زنک ، فاسفورس اور میگنیشیئم بھرپور موجود ہوتا ہے جو سر میں خون کے دوران کو بہتر بناتے ہیں اور بالوں کی تیز نشوونما ہوتی ہے۔
سیب
وٹامن اے ، بی اور سی سیب میں خوب موجود ہوتا ہے۔ یہ سب مل کر جلد کو نمدار اور خشکی سے پاک رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ اینٹی آکسیڈنٹس خلوی سطح تک ٹوٹ پھوٹ کو روکتے ہیں۔
2002 میں جاپانی تحقیق سے ثابت ہوا تھا کہ سیب کے بعض اجزا نکال کر ان کا استعمال کیا جائے تو اس سے بالوں کی دوبارہ افزائش شروع ہوجاتی ہے۔
کیا پھل کھانے سے واقعی گنج پن ختم ہوتا ہے؟
Reviewed by Voice of Taxila News
on
10:56:00
Rating:
No comments: