Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

پب جی کھیلنے سے منع کیوں کیا ؟ نوجوان نے اپنے ہی والد کو قتل کر دیا

 
 
نئی دہلی (وائس آف ٹیکسلا) : نوجوان نے پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر اپنے ہی والد کو قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان کے ہاتھوں اپنے ہی والد کے قتل کا یہ افسوسناک بھارتی ریاست کرناٹک بیل گاوی ضلع میں پیش آیا۔ نوجوان نے پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر مشتعل ہو کر اپنے والد کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ لڑکے کی والدہ کے شور مچانے پر محلے داروں نے پولیس کو بلایا۔ جس کے بعد پولیس نے نوجوان رگھو ویر نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ لڑکے کی والدہ نے بتایا کہ میرے شوہر نے بیٹے کو موبائل پر گیم کھیلنے سے روکا تھا۔ پولیس نے کہا کہ مجرم کے ابتدائی بیان میں یہ بات سامنے آئی کہ لڑکے کو گیم کی لت لگی ہوئی تھی جس سے اس کی تعلیم متاثر ہو رہی تھی۔ لڑکا چاہتا تھا کہ اس کا باپ اسے گیم کھلنے سے نہ روکے۔
لیکن بدبخت بیٹے نے گیم کھیلنے سے روکنے پر باپ کو قتل کرکے سر تن سے جدا کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ لڑکے کا والد پولیس سے ریٹائرڈ تھا۔ خیال رہے کہ معروف موبائل گیم ''پب جی (PUBG)'' کھیلنے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ اس گیم میں دو ٹیموں کا آپس میں مقابلہ ہوتا ہے، ایک کھلاڑی سے لے کر 100 کھلاڑیوں تک کی ٹیم ہوتی ہے جو انٹرنیٹ کے ذریعے ایک دوسرے سے جُڑتی ہے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جہاز سے زمین پر اُتر کر پہلے اسلحہ تلاش کرتے ہیں اور پھر سامنے والے کھلاڑی کو فائرنگ کر کے مارتے ہیں۔ فاتح کھلاڑی کو اعزاز میں ''چکن ڈنر'' دیا جاتا ہے۔ اس سے قبل نوجوانوں میں مقبول ہونے والی بلیو وہیل گیم بھی کئی جانیں نگل چُکی ہے۔ حال ہی میں معروف گیم پب جی نے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر پشاور کے ایک نوجوان کو اسپتال پہنچا دیا تھا
پب جی کھیلنے سے منع کیوں کیا ؟ نوجوان نے اپنے ہی والد کو قتل کر دیا Reviewed by Voice of Taxila News on 13:34:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.