Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

سائلین پر موبائل فون تھانے میں لے کر جانے پر پابندی برقرار



اسلام آباد (وائس آف ٹیکسلا) : پنجاب بھر میں پولیس کی جانب سے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ان کی غیر قانونی حراست کے حوالے سے وڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد راولپنڈی پولیس نے اپنے گھناؤنے اقدمات کو چھپانے کیلئے انوکھا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے تحت ،تھانے آنے والے کسی بھی شخص کے موبائل فون تھانے میں لے جانے پر پابندی ہوگی ، ان سے موبائل فونز تھانوں کے گیٹ پر جمع کرلیے جائیں گے۔ اس مراسلے کے جاری ہونے کے بعد پنجاب پولیس کے اس اقدام کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔جس کے بعد پولیس افسران کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئی تھیں جس کے تحت عام سیلین پولیس اسٹیشن پر موبائل لے کر جا سکتے ہیں۔تاہم اب سوشل میڈیا پر تھانہ بنی گالا کے باہر لگا ایک نوٹس وائرل ہو رہا ہے جس پر لکھا ہے کہ جو بھی وزیٹر تھانے میں آتا ہے وہ اپنا موبائل فون فرنٹ ڈیسک آفیسر کے پاس جمع کروانے کا پابند ہے۔
خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔یہ نوٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک بار پھر سے پی ٹی آئی حکومت اور پنجاب پولیس پر تنقید کی جا رہی ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ کیا یہ ہے تبدیلی ؟ یہ نوٹس وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ والے تھانے کے نوٹس بورڈ پر لگا ہوا ہے۔ خیال رہے کہ :آئی جی پنجاب نے پولیس اہلکاروں کے موبائل استعمال پر پابندی لگا دی تھی۔تاہم پولیس افسران کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئی تھیں میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ سی پی او راولپنڈی نے ہدایت نامے میں تبدیلی کر دی ہے۔جس کے بعد پولیس اسٹیشن پرعام سائلین کے موبائل فون لے کر جانے پر عائد پابندی اٹھا لی گئی ہے۔ ۔صرف ایس ایچ او اور ہیڈ محرر ٹچ اسکرین یا اینڈرائڈ فون رکھ سکیں گے۔پولیس افسران اور پولیس اہلکاروں پر سمارٹ فون استمال کرنے پر پابندی برقرار ہے۔واضح رہے کہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے پولیس اہلکاروں کے موبائل استعمال پر پابندی لگا دی تھی ۔ اے جی آپریشن نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ ارسال کیا تھا۔
سائلین پر موبائل فون تھانے میں لے کر جانے پر پابندی برقرار Reviewed by Voice of Taxila News on 13:25:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.