Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

آنے والے دنوں میں ایسی گرفتاریاں ہوں گی جس سے اسمبلیاں ہل جائیں گی


اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جون 2019ء) معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ قرضے لینے اور پھر سود سمیت ادا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔اگر حکومت کے پاس حکمت عملی نہیں ہے تو اپوزیشن کے پاس بھی حمکت عملی نہیں ہے۔ڈاکٹر شاہد مسعود کا مزید کہنا تھا کہ مزید گرفتاریاں بھی ہوں گی اور آنے والے دنوں میں ہونے والی گرفتاریوں سے سندھ حکومت اور اسمبلیاں ہل جائیں گی، ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ آگے بہت بڑی گرفتاریاں ہونے جا رہی ہیں۔
اس سے قبل ایک پروگرام میں ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ حکومتی صفوں میں بھی گرفتاریاں ہونے جا رہی ہیں۔ڈاکٹر شاہد مسعود کا مزید کہنا تھا کہ دوسری بات یہ ہے کہ گرفتاریوں کی بریکنگ نیوز کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہئیے۔اب صبح دوپہر شام گرفتاریاں ہوتی رہیں گی۔
چار چار گھنٹوں کے بعد گرفتاریاں ہوں گی۔لیکن اس تمام معاملے میں اصل مسائل چھپ جائیں گے۔
مثال کے طور پر معشیت کا ایک اہم مسئلہ ہے۔خیال رہے نیب نے اپوزیشن رہنماؤں سابق آصف زرداری، فریال تالپور، اور حمزہ شہباز کے بعد حکومتی وزیر سبطین خان کو بھی گرفتار کیا تھا۔بتایا گیا تھا کہ سبطین خان پر2007ء میں چنیوٹ میں مائنیزکے ٹھیکہ کیس میں گرفتار کیا گیا ۔ سبطین خان 2007ء میں صوبائی وزیر معدنیات تھے۔ اس وقت پنجاب میںوزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی تھے۔ نیب لاہور نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ سبطین خان نے2007ء میں بطورصوبائی وزیرغیرقانونی طورپرمن پسند افراد کوٹھیکوں سے نوازا۔بتایا گیا ہے کہ سبطین خان پر2007ء میں چنیوٹ میں مائنیزکے ٹھیکہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ سبطین خان 2007ء میں صوبائی وزیر معدنیات تھے۔ اس وقت پنجاب میںوزیراعلیٰپنجاب چودھری پرویز الٰہی تھے۔ نیب لاہور نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ سبطین خان نے2007ء میں بطورصوبائی وزیرغیرقانونی طورپرمن پسند افراد کوٹھیکوں سے نوازا۔
آنے والے دنوں میں ایسی گرفتاریاں ہوں گی جس سے اسمبلیاں ہل جائیں گی Reviewed by Voice of Taxila News on 11:12:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.