Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

پاکستانی رومانٹک کامیڈی فلم ’ہیر مان جا‘ یوں تو عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی


اسلام آباد
 پاکستانی رومانٹک کامیڈی فلم ’ہیر مان جا‘ یوں تو عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی، تاہم فلم کے جاری کیے گئے پہلے ٹیزر نے ہی لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا دیا تھا۔فلم کا پہلا ٹیزر رواں برس مئی کے آغاز میں جاری کیا گیا تھا، جس میں نہ صرف مرکزی کرداروں کے رومانس کو دکھایا گیا تھا بلکہ یہ بھی دکھایا گیا تھا کہ ان کی رومانوی کہانی ٹوئسٹس سے بھرپور ہے۔
فلمی شائقین کا خیال ہے کہ ’ہیر مان جا‘ کامیڈی اور ایکشن فلم ہوگی، تاہم فلم کی ٹیم کا کہنا ہے کہ فلم کو ایکشن اور کامیڈی تک محدود نہ سمجھا جائے۔فلم کی مرکزی کہانی تو حریم فاروق (ہیر) اور علی رحمٰن خان (کبیر) کے رومانس کے گرد گھومتی ہے، تاہم فلم میں کچھ اور کہانیاں بھی شامل ہوں گی۔فلم کے پروڈیوسر عمران کاظمی نے انکشاف کیا کہ ’ہیر مان جا‘ ملک میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کے واقعات سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں مدد کرے گی۔فلم پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ ان کی فلم میں انتہائی ہلکے پھلکے انداز میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کے واقعات کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے اور اس حوالے سے فلم ایک اچھا پیغام بھی دے گی۔
پاکستانی رومانٹک کامیڈی فلم ’ہیر مان جا‘ یوں تو عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی Reviewed by Voice of Taxila News on 11:21:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.