Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

واہ کینٹ: بیٹی کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شبہ باپ بیٹا اور بھانجے نے نوجوان پر ڈنڈوں، چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا



واہ کینٹ(وائس آف ٹیکسلا)ناجائز تعلقات کا شبہ سجاد ٹاؤن میں نوجوان قتل، تین افراد نے ظہیر شاہ ولد نیاز شاہ ساکن سادات کالونی کو ڈنڈوں اور چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، تفصیلات کے مطابق سجاد ٹاؤن میں سادات کالونی کے رہائشی ظہیر شاہ ولد نیاز شاہ کو محمد نواز ولد گلاب خان، حیدر اور شانی نامی نوجوان نے ڈنڈوں اور چھری کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا جو شدیدضربات کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ملزمان جائے واردات سے فرار ہو گئے، تھانہ صدر واہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے سول ہسپتال ٹیکسلا پہنچا دی جہاں سے پوسٹمارٹم کے نعش بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ظہیر شاہ کی نعش جب گھر پہنچی تو ہر طرف کہرام مچ گیا، پولیس نے مقتول ظہیر شاہ کے بھائی کی مدعیت میں محمد نواز، حیدر اور شانی نامی نوجوان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔
واہ کینٹ: بیٹی کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شبہ باپ بیٹا اور بھانجے نے نوجوان پر ڈنڈوں، چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا Reviewed by Voice of Taxila News on 10:55:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.