جو بجٹ کے حق میں ووٹ دے گا عوام کی عدالت میں مجرم ٹھہرے گا،مریم نواز
لاہور ۔
گزشتہ روز ن لیگ کی راہنما مریم نواز خواجہ برادران کے گھر آئیں جہاں پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون اندھا ہوتا ہے مگر نیب کے قانون کی بہت بڑی آنکھیں بھی ہیں، علیمہ خان جرمانہ دے کر اعتراف جرم کر چکی ہیں جبکہ کئی لوگوں کو ثبوت نہ ہونے کے باوجود بھی جیل میں ڈال رکھا ہے اور ان کے خلاف ریفرنس تیار کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئی نسل کی نمائندہ ہونے کے ناتے ہمیں لوگوں کے مسائل حل کرنے ہیں، حق کی بات کرنے والوں کو مقدمات، جیل، سیاسی انتقام اور جلا وطنی سے ڈرایا جاتا ہے لیکن مجھے کسی چیز سے نہیں ڈرایا جا سکتا۔وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سازشی کو سازشی کہنے سے کوئی نہیں روک سکتا، یہ نالائقوں کی حکومت ہے۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ حکومت کو اقتدار پلیٹ میں رکھ کر دیا گیا، حکومت کتنے بھی لوگوں کو جیل میں ڈال دیں، پھر بھی ان نالائقوں سے حکومت نہیں چلے گی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس حکومت کی پرورش ہی کنٹینر پر ہوئی ہے، حکومت نے اسمبلی کو بھی کنٹینر بنا دیا ہے۔وفاقی بجٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام اپوزیشن جماعتوں کی طرف دیکھ رہے ہیں، جو بجٹ کے حق میں ووٹ دے گا عوام کی عدالت میں مجرم ٹھہرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کو بجٹ پاس
کرانا آسان نہیں ہو گا، اپوزیشن کے لوگوں کو چن چن کر گرفتار کیا جا رہا
ہے، اپوزیشن کو چاہیے کہ حکومت کو ٹف ٹائم دے اور حکمرانوں کو عوام کے
سامنے بے نقاب کرے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو مل کر عوام کی آواز
بننا چاہیے، اگر اپوزیشن عوام کی آواز نہ بنی تو وہ بھی عوام کے غیظ و غضب
کا نشانہ بنے گی۔سابق وزیراعظم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کر دیا ہے۔مریم نواز نے عمران خان اور
حکومت پر کڑی تنقید کی اور نیب کے حوالے سے بھی سخت الفاظ کا استعمال کرتے
ہوئے کہا کہ اس نے کئی بے گناہ لوگوں کے خلاف کیسز بنا کر انہیں جیل میں ڈال رکھا ہے جبکہ جن لوگوں نے اعتراف جر م کیا ہے وہ باہر آزاد گھوم رہے ہیں۔
گزشتہ روز ن لیگ کی راہنما مریم نواز خواجہ برادران کے گھر آئیں جہاں پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون اندھا ہوتا ہے مگر نیب کے قانون کی بہت بڑی آنکھیں بھی ہیں، علیمہ خان جرمانہ دے کر اعتراف جرم کر چکی ہیں جبکہ کئی لوگوں کو ثبوت نہ ہونے کے باوجود بھی جیل میں ڈال رکھا ہے اور ان کے خلاف ریفرنس تیار کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئی نسل کی نمائندہ ہونے کے ناتے ہمیں لوگوں کے مسائل حل کرنے ہیں، حق کی بات کرنے والوں کو مقدمات، جیل، سیاسی انتقام اور جلا وطنی سے ڈرایا جاتا ہے لیکن مجھے کسی چیز سے نہیں ڈرایا جا سکتا۔وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سازشی کو سازشی کہنے سے کوئی نہیں روک سکتا، یہ نالائقوں کی حکومت ہے۔
جو بجٹ کے حق میں ووٹ دے گا عوام کی عدالت میں مجرم ٹھہرے گا،مریم نواز
Reviewed by Voice of Taxila News
on
09:29:00
Rating:
No comments: