Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ورلڈ کپ: آج میزبان ٹیم کا سامنا کالی آندھی سے

 
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 19 ویں میچ میں آج میزبان انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔
انگلینڈ کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اب تک 3 میچ کھیلے ہیں جن میں سے 2 میں جیت حاصل کی جبکہ 1 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور یہ 4 پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبر پر کھڑی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے اب تک 2 میچ کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں فتح، 1 میں اسے شکست ہوئی اور ایک میچ بارش کے باعث متاثر ہوا جبکہ یہ 3 پوائنٹس کیساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
انگلش سکواڈ کی قیادت این مورگن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جوز بٹلر، جیسن روئے، جونی بیرسٹو، جو روٹ، بین سٹوکس، کرس ووکس، لائم پلنکٹ، جوفرا آرچر، عادل راشد، مارک ووڈ، ٹام کیورن، معین علی، جیمز وینس اور لائم ڈاﺅسن شامل ہیں۔
ویسٹ انڈین سکواڈ کی قیادت جیسن ہولڈر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شئی ہوپ، کرس گیل، ڈیرین براوو، شیمرون ہیت میئر، نکولس پورن، کارلوس بریتھ ویٹ، ایشلے نرس، کیمار روچ، شیلڈن کوٹریل، اوشین تھامس، ایوین لوئس، ایندرے رسل، شینن گیبریل اور فیبین ایلن شامل ہیں۔
ورلڈ کپ: آج میزبان ٹیم کا سامنا کالی آندھی سے Reviewed by Voice of Taxila News on 13:08:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.