پیٹ بھر ناشتہ کے صحت پر آثرات جانیے
ہر دن ناشتہ چھوڑ کر مزید 20-30 منٹ سو لینا پرکشش لگ سکتا ہے تاہم حالیہ ریسرچز میں ایسا کرنے پر خبردار کیا گیا ہے۔
کئی سالوں سے ریسرچز میں یہ بات سامنے آتی رہی ہے کہ بھاری ناشتہ صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ ایک سروے میں بھاری ناشتہ کرنے والے بچوں کو ان بچوں سے بہتر پایا گیا جو ہلکہ ناشتہ کرتے تھے۔
تاہم ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک حالیہ ریسرچ میں یہ بات پائی گئی کہ یہ بات بڑوں پر بھی لاگو ہوتی ہے جبکہ یہ عادت امراض قلب سے بچانے میں بھی سودمند ثابت ہوسکتی ہے۔
تحقیق کے مطابق یہ بات زیادہ اہمیت نہیں رکھتی کہ آپ ناشتے میں کیا کھاتے ہیں بلکہ اس وقت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ ناشتہ اس لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے کیوں کہ اس سے پہلے آپ نے کافی دیر سے کچھ نہیں کھایا ہوتا ہے۔ اس وقت کو مزید بڑھانے سے ذیابطبیس، ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماریاں ہوسکتی ہیں۔
اس کے علاوہ بھاری ناشتے سے وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ ایک ریسرچ میں یہ بات پائی گئی کہ جن افراد نے بھاری ناشتہ کیا اور دوپہر اور شام میں ہلکہ کھانا کھایا انہوں نے تین ماہ کے دوران 17.8 پاونڈز کم کیے جبکہ جن لوگوں نے ناشتہ چھوڑ کر کھانا بھاری کھایا انہوں نے صرف 7.3 پاؤنڈز کم کیے۔
ایک پرانی کہاوت ہے کہ ناشتہ بادشاہ کی طرح، دوپہر کا کھانا شہزادے کی طرح اور رات کا کھانا بکھاری کی طرح کرنا چاہیے۔
اس کہاوت پر عمل کرتے ہوئے اپنے دن کا آغاز صحت کے اصولوں کے مطابق کریں۔
پیٹ بھر ناشتہ کے صحت پر آثرات جانیے
Reviewed by Voice of Taxila News
on
12:57:00
Rating:
No comments: