Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

Live Updates کرپشن ٹارگٹ کلنگ، اسٹریٹ کرائم اور مہنگائی میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے،محمد حسین محنتی


کراچی/بدین(وائس آف ٹیکسلا) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے امیر اور سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ ملک معاشی بحران کا شکار ہے، کرپشن ٹارگٹ کلنگ، اسٹریٹ کرائم اور مہنگائی میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے، حکومتی معاشی ٹیم مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، عید کے بعد سڑکوں پر آکر عوام کو حقوق دلانے اور نااہل حکمرانوں سے چھٹکارے کیلئے احتجاج کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدین پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ برصغیر میں سب سے پہلے اسلام کا آغاز سندھ سے ہوا تھا لیکن آج بھی سندھ کے لوگ ذلت اور رسوائی والی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ کو ترقی کی راہ کی جانب جانے کی بھرپور جدوجھد کرنی چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان حکومت قبل معاشی پالیسیاں تشکیل دینی چاہیے ۔ پی ٹی آئی کے تمام دعوے اور وعدے غلط ثابت ہوئے ڈالر کی اونچی اڑان جاری رہی تو وہ دوسو روپے تک بھی پہنچ سکتا ہے،جس کی وجہ سے مہنگائی کا نیا سیلاپ آنے کا امکان ہے،روزہ مرہ کی تمام اشیاء عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں، حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے تاحال اقدامات نہیں کیے ہیں آئی ایم ایف پیکج بھی مایوس کن ہے ،آئی ایم ایف کی سخت شرائط کو پورا کرنے کی وجہ سے معاشی ترقی اب پیچھے اور اٹھائے گئے قرضوں کی واپسی کیلئے مزیدقرضے لینے پڑیں گے، حکومت خود اعتماد کی طرف جانے کے بجائے مایوسی کی جانب جارہی ہے، وزیر اعظم نے جو اعلانات کئے تھے ان پر تاحال عمل نہیں ہوا،رمضان کے مبارک ماہ میں حکومت عوام کی چیخیں نکال رہی ہے، ایمنسٹی اسکیم کی مخالفت کرنے والے اب کس منہ سے اس اسکیم کو شروع کررہے ہیں۔ موجودہ حکومتی معاشی پالیسیاں اب ملک کو تباہی کی جانب دھکیل رہی ہیں،کراچی میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ سندھ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سندھ حکومت پولیس کا نظام اور بلدیاتی نظام بہتر کرنے کے لیے سنجدگی سے کام کرے پنجاب میں بلدیاتی نظام بہتر ہے لیکن سندھ میں بلدیاتی نظام تباہی کی جانب جارہا ہے، سندھ کے عوام کو حقوق دلانے کے لیے رمضان کے بعد حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرے اور دہرنے دئے جائیں گے۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنہ،ضلع بدین کے امیر غلام رسول احمدانی و دیگر بھی موجود تھے
Live Updates کرپشن ٹارگٹ کلنگ، اسٹریٹ کرائم اور مہنگائی میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے،محمد حسین محنتی Reviewed by Voice of Taxila News on 11:23:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.