Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ماہ صیام میں بیمار، لاغر جانوروں کو ذبح کرنے کا مکروہ دھندہ بے نقاب

لاہور(وائس آف ٹیکسلا) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر میٹ سیفٹی ٹیموں نے کاروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی ذبح کیا گیا بغیر تصدیق شدہ گوشت فروخت کرنے والی 2 میٹ شاپس کو سیل کر دیا۔سابقہ دی گئی ہدایات کی خلاف ورزی پر 3فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانہ جبکہ معمولی نقائص پر نمکو یونٹ کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ماہ صیام میں بیمار، لاغر جانوروں کو ذبح کرنے کا مکروہ دھندہ بے نقاب کر تے ہوئے میٹ سیفٹی ٹیموں نے غیر قانونی ذبح کیا گیا بغیر تصدیق شدہ گوشت فروخت کرنے والی 2 میٹ شاپس سیل کر دیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر میٹ سیفٹی ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے بغیر تصدیق شدہ مضر صحت گوشت فروخت کرنے پر راج گڑھ کے علاقے میں ارشد خان بیف اورساندہ میں راشد بیف شاپ کو سیل کر دیا۔ کاروائی کے دوران میٹ سیفٹی ٹیموں نے 430 کلو مضر صحت گوشت برآمد کر کے تلفی کے لیے روانہ کر دیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت غیر قانونی مذبح خانے میں تیار کر کے فروخت کے لیے لایا جا رہا تھا۔دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ماڈل ٹائون اور کوٹ لکھپت میں کاروائیاں کرتے ہوئے سابقہ دی گئی ہدایات کی خلاف ورزی اورناقص انتظامات پر پاک مدینہ سویٹس ، صادم فوڈز اور سائیں فوڈز کو بھی بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ معمولی نقائص پر شیخ نمکو یونٹ کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیا گیاجس کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے عوام سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اشیاء خورونوش خریدنے سے قبل معیار کی مکمل جانچ اور تصدیق کریں۔معیارپر بالکل سمجھوتہ نہ کریں، ہمیشہ مستند اور معیاری جگہ سے اشیاء خورونوش خریدیں۔
ماہ صیام میں بیمار، لاغر جانوروں کو ذبح کرنے کا مکروہ دھندہ بے نقاب Reviewed by Voice of Taxila News on 11:11:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.