Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ڈالر کی قیمت دسمبر تک 200روپے تک جاسکتی ہے

 
لاہور(وائس آف ٹیکسلا) :گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں تین بار اضافہ ہوا تھا تاہم اب کہا جا رہا ہے کہ ڈالر کی قدر دسمبر تک دو سو روپے تک جا سکتی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہر معیشت ڈاکٹر قیصر بنگالی کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر دسمبر تک 200 روپے  اور آئندہ جون تک 250 روپے تک جا سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا ک اگر امپورٹڈ میٹریل اہم عہدوں پر لگایا جائے گا تو یہ لوگ ادارے فروخت کر دیں گے۔تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر کا کہنا تھا کہ میں لگتا ہے کہ ڈالر 155 پر آکر رک جائے گا۔خیال رہے ڈالر کی قیمت میں کل تیسری مرتبہ اضافہ ہوا تھاجس کے تحت ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ روپے کی بے قدری جاری ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 151 روپے ہو گئی۔ جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 35 پیسے کا اضافہ ہوا۔ خیال رہے کہ اوپن مارکیٹ میں کل کے دن ڈالر کی قیمت میں چار روپے جبکہ دو روز کے دوران 7 روپے کا اضافہ ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 147 سے 150 روپے پر آ گیا تھا۔ شئیر بازار میں بھی شدید مندی دیکھنے میں آئی،سرمایہ کاروں کے 150 ارب روپے ڈوب گئے۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 965 پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی۔ جس کے تحت انڈیکس تین سال چار ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت اور روپے کی بے قدری پر معاشی ماہرین نے بھی تشویش کا اظہار کیا۔ کل صبح انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 48 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 148 روپے ہو گئی۔ کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر 148 روپے فروخت ہوتا رہا۔ تاہم اب اوپن مارکیٹ میں ڈالر150 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 149 روپے ہو گئی ۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پٹرول کی قیمت میں بھی اضافہ ہونے کا قوی امکان ہے اور اگرپٹرول کی قیمت بڑھی تو ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا جس میں ملک کی غریب عوام مزید پس جائے گی
ڈالر کی قیمت دسمبر تک 200روپے تک جاسکتی ہے Reviewed by Voice of Taxila News on 11:32:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.