Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (وائس آف ٹیکسلا) : ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہو گیا ہے۔آئندہ چار روز کے دوران سندھ کے شمالی مغربی علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔کراچی میں بھی بوندا باندی کا امکان ہے جب کہ اسلام آباد، بہاولپور، ملتان ،سکھر ،ڈی جی خان اور گلگت بلتستان سمیت کئی علاقوں میں آج بارش متوقع ہے۔ گذشتہ روز جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا،ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، مکران، بنوں، ڈی آئی خان، ہزارہ، سکھر ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھبارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہا۔تاہم ڈی جی خان، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ،کوہاٹ، ڈی آئی خان، ژوب، مکران ڈویژن اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارشہوئی۔ جبکہ راولپنڈی،لاہور،سرگودھا،کوئٹہ اور سکھر ڈویژن میں بوندا باندی ہوئی۔سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان:بگروٹ13،گلگت،بونجی، استور 01،خیبر پختونخوا:پارہ چنار06 ،دیر ، بالاکوٹ03، ڈی آئی خان01، پنجاب: ڈی جی خان04،بہاولپور، خان پور02، جھنگ،لیہ 01، بلوچستان:لسبیلہ04، بارکھان میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت:سکرنڈ43،سکرنڈ، بھکر، تربت،مٹھی اور شہید بینظرا?باد 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا
ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی Reviewed by Voice of Taxila News on 15:04:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.