Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

فیصل مسجد میں اعتکاف بیٹھنے کے خواہشمندوں سے درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل


اسلام آباد ۔ (وائس آف ٹیکسلا) فیصل مسجد میں اعتکاف بیٹھنے کے خواہشمندوں سے درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل، 700 خواہشمند معتکفین نے آن لائن درخواستیں جمع کرائیں جبکہ باقی ماندہ درخواستیں بالمشافہ دعوہ اکیڈمی کو مو صول ہوئیں، امسال جڑواں شہروں سے 800 عازمین اعتکاف بیٹھیں گے۔ ماہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اعتکاف بیٹھنے کی سنت پر عمل کرتے ہوئے ہر سال اسلام آباد سمیت ملک بھر کی جامع مساجد میں اعتکاف کا اہتمام کیا جاتا ہے، خواتین معتکفین گھروں میں اعتکاف بیٹھتی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد مختلف جامع مساجد مین بھی معتکفین نے اپنے کوائف جمع کرانا شروع کر دیئے ہیں۔ اس طرح فیصل مسجد مین بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ دعوة اکیڈمی کے زیر اہتمام بھی درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری تھا جسے مکمل کر لیا گیا ہے، معتکفین کی فہرست پہلے آئیں اور پہلے پائیں کی بنیاد پر مرتب کر کے فیصل مسجد میں 15 ویں رمضان المبارک تک آویزاں کر دی جائے گی۔
اس سال 800خواہشمند اعتکاف بیٹھ سکیں گے جس کے لئے دعوہ اکیڈمی نے شرائط کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ تین برس سے مسلسل اعتکاف بیٹھنے والے اس سال کے ناموں کی فہرست میں شامل نہیں ہوں گے۔دعوہ اکیڈمی کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ سکروٹنی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ حتمی فہرست میں آنے والے معتکفین کوسحر و افطار کے اخراجات کی مد میں 6500 روپے دعوہ اکیڈمی کے حبیب بنک لمیٹڈ دعوہ اکیڈمی کے اکائونٹ نمبر 50067900774203 میں فہرست آویزاں کرنے کے بعد اعتکاف بیٹھنے سے قبل جمع کرانا ہوں گے۔ جس کے بع د منتخب معتکفین کو شناختی کارڈ جاری کئے جائیں گے اور جگہ الاٹ کی جائے گی۔ اسی طرح 18 سال تک کی عمر کے نوجوان، معذور، معمر ، بیمار افراد اور کسی متعدی مرض میں مبتلا افراد کو اعتکاف کے لئے رجسٹرڈ نہیں کیا جائے گا۔ فیصل مسجد انتظامیہ نے معتکفین کے لئے انتظامات شروع کر دیئے ہیں معتکفین کو مختلف روزمرہ زندگی کے شرعی مسائل سے متعلق لیکچرز بھی دیئے جائیں گے اور قیام الیل کے لئے انتظامات کئے جائیں گے۔جس کے لئے انتظامیہ، پولیس اور سی ڈی اے کے شعبے بھی خسوصی انتظامات کرین گے تاکہ معتکفین کے ساتھ ساتھ قیام الیل کے لئے روزانہ آنے والے نمازیوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
فیصل مسجد میں اعتکاف بیٹھنے کے خواہشمندوں سے درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل Reviewed by Voice of Taxila News on 15:29:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.