پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 24 مئی سے ہوں گی
لاہور (وائس آف ٹیکسلا) : پنجاب میں گرمی کے بڑھتے ہوئے زور کے پیش نظر سرکاری اسکولوں میں 24 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات رواں ماہ سے ہی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 24 مئی سے شروع ہوں گی جس کے بعد اسکول دوبارہ 15 اگست کو کُھلیں گے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں موسم گرما کی تعطیلات 31 مئی سے ہونا تھیں لیکن گرمی کی شدت کے پیش نظر چُھٹیاں 24 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پنجاب میں تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے ہی ہوں گی۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ جس اکاؤنٹ سے موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے اعلان کیا گیا وہ اکاؤنٹ جعلی ہے۔
00:00
/
00:00
پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 24 مئی سے ہوں گی
Reviewed by Voice of Taxila News
on
12:18:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
12:18:00
Rating:

No comments: