Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ایک لاکھ روپیہ لو اور دھرنا ختم کر کے راستہ چھوڑ دو،فرشتہ کے والد کومقامی ایم این اے کی آفر

  فرشتہ قتل کیس کے معاملے پر ملک بھر میں ہر شخص غم کی تصویر بنا نظر آتا ہے۔یہ کوئی پہلا یا آخری واقعہ نہیں ہے بلکہ پہلے بھی اور اس واقعہ کے بعد بھی کئی معصوم اور ننھی کلیاں مسل دی گئیں۔معصوم فرشتہ کئی دن گھر سے لاپتا رہی اور اس کا ریپ کے بعد مرڈر ہو گیا۔ اس دوران اس کے والدین گلی گلی کوچہ کوچہ اپنے جگرگوشے کو تلاش کرنے کے لیے دوڑتے رہے۔
اپنے تحفظ کے لیے موجود پولیس کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا مگر کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی اور گمشدگی کی ایف آئی آر بھی درج نہ کی گئی۔جب معصوم فرشتہ کی نعش سامنے آئی تو اس کی حالت دیکھ کر ہر شخص کی آنکھ نم ہو گئی۔ اب تو اس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آ چکی اور وزیراعظم عمران خان بھی ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خصوصی ہدایات دے چکے مگر ایسے احکامات اور اب پولیس کی پھرتیوں کا کیا فائدہ۔
ایک باپ کی معصوم بچی کا بے دردی سے قتل کر دیا گیااور اس پر پولیس کی اتنی بے حسی کہ ساتھ جا کر بچی کی تلاش کرنے کی بجائے ایف آئی بھی درج نہیں کی۔فرشتہ کے والد نے ایک نجی ٹی وی چینل کے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بچی کی میت مل گئی تو ہم نے اس کی میت سڑک پر رکھ کر دھرنادے دیا۔تاکہ ہمیں انصاف دیا جائے۔اس دوران ہمارا مقامی ایم این اے خرم نواز موقعہ پر آیااور مجھے کہا کہ آپ ایک لاکھ روپیہ لے لو اور دھرنا ختم کر کے راستہ خالی کر دو۔
بے حسی کی انتہا دیکھیے جس شخص کی معصوم بچی کا قتل کر دیا گیا اسے پیسوں کا لالچ دے کر اس کا منہ بند کیا جا رہا ہے۔ہمارے ملک میں یہ ٹرینڈ بن چکا کہ جب تک کسی بھی شخص کا کیس پبلک نہیںہو جاتا ملک کے کونے کونے سے مظلوم کے حق میں آواز بلند نہیں ہونے لگ جاتی تب تک اس کیس پر کسی قسم کی پیش رفت ہی نہیں ہوتی۔پولیس ایک معصوم بچی کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرنے سے انکاری ہو جاتی ہے اور عوام کا نمائندہ ایک ایم این اے انصاف کی دہائی دینے والے باپ سے بچی کے قتل کا ایک لاکھ روپیہ لے کر معاملے کو رفع دفع کرنے کا کہتا ہے۔ اگر یہ نظام اسی طرح چلتا رہا تو عنقریب غریب انصاف کی توقع کرنا چھوڑ دے گا۔
ایک لاکھ روپیہ لو اور دھرنا ختم کر کے راستہ چھوڑ دو،فرشتہ کے والد کومقامی ایم این اے کی آفر Reviewed by Voice of Taxila News on 10:54:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.