Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ہاشم آملہ نے روزہ رکھ کر کرکٹ کھیلنے کے فوائد بتا دیے

لندن(ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ اپنے کیریئر کے سب سے اہم امتحان
کرکٹ ورلڈ کپ 2019 ءکے قریب پہنچ چکے ہیں، اپنی ٹیم کے سب سے سینئر کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے ان کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔یاد رہے ورلڈ کپ 2019 ءکا آغاز ماہ رمضان میں ہو رہا ہے اور ہاشم آملہ ایک باعمل مسلمان ہیں جو اپنی جسمانی اور ذہنی فٹنس کا راز رمضان کو قرار دیتے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے بعد انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ” روزہ میری صلاحیتوں میں نکھار کے حوالے سے مدد گار ثابت ہوتا ہے، اس ماہ مبارک کا مجھے پورا سال انتظار رہتا ہے کیوںکہ یہ سال کا سب سے بہترین مہینہ ہوتا ہے“۔بحیثیت اوپنر ہاشم آملہ کی حالیہ کارکردگی زیادہ متاثر کن نہیں تھی جس کی وجہ سے ٹیم سلیکٹرز بھی پریشان دکھائی دیے تاہم ورلڈ کپ وارم اپ میچز میں لگاتار دو نصف سنچریاں داغ کر انہوں نے تمام ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی . ہاشم آملہ نے 2012ءمیں انگلینڈ کے دورے کے دوران اوول کے میدان میں جنوبی افریقہ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیسٹ سکور 311 رنز بنایا تھا۔انہوں نے اب تک اپنے کیریئرمیں 174 ایک روزہ میچ کھیلے ہیں جن میں 27 سنچریوں کی مدد سے 49 رنز کی اوسط سے 7910 رنز سکور کئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ کرکٹ میں بہت فرق ہے، میں نے کوچ کے ساتھ دو ہفتے تربیت کے ذریعے اپنی خامیوں سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں جس کا ٹیم کو بھرپور فائدہ ہو گا۔
ہاشم آملہ نے روزہ رکھ کر کرکٹ کھیلنے کے فوائد بتا دیے Reviewed by Voice of Taxila News on 10:44:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.