آصف اقبال کی کاوشیں رنگ لائیں،نیک مقصد کے لیئے جب بھی بلائیں گے لبیک کہوں گی۔ریماخان
مانگا منڈی
امریکہ میں مقیمپاکستان کی صف اول کی معروف اداکارہ ریماخان نے ایسٹ ویسٹ برائیڈل ایکسپو کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آصف اقبال کی جانب سے شکاگو میں منعقد کردہ برائیڈل ایکسپو میں بیروزگار ایشین کمیونٹی کی مدد کے لیئے منعقدہ فنڈریزنگ شو میں شاندار تاریخی پرفارمنس دے کر شائقین کے دل موہ لیئے،جہاں تارکین وطن نے ریماخان کی شومیں پرفارمنس کو پذیرائی بخشی وہاں انکی اس کاوش سے مستفید ہونے والے سینکڑوں بیروزگار ایشین باشندوں نے انہیں دعائوں سے نوازا۔
00:00
/
00:00
جہاں شائقین نے اس جاندار پرفارمنس پر ریماخان کو دل کھول کر داد دی وہیں محروم طبقے کی مددکے لیئے دل کھول کر عطیات بھی دئیے۔تقریب میں دنیائےکرکٹ کے بے تاج بادشاہ شاہدخان آفریدی نے بھی شرکت کی اس موقع پر ریماخان نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے ہم وطنوں کے لیئے کچھ اچھا کرپائی انہوں نے آصف اقبال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس نیکی کے کام میں مجھے جب بھی یادکرینگے میں تمام مصروفیت پس پشت ڈال کر آپ کی آوازپر لبیک کہوں گی شاید اللہ پاک ہماری کاوش کے بدلے ہمیں اپنے نیک بندوں میں شمار کرلے۔
آصف اقبال کی کاوشیں رنگ لائیں،نیک مقصد کے لیئے جب بھی بلائیں گے لبیک کہوں گی۔ریماخان
Reviewed by Voice of Taxila News
on
10:50:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
10:50:00
Rating:

No comments: