Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

انٹرسٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوران منتخب کئے گئے 22 کھلاڑی تربیتی کیمپ کیلئے مدعو

اسلام آباد ۔ 
 پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے انٹرسٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوران منتخب کئے گئے 22 کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ کیلئے مدعو کرلیا۔ کھلاڑی (آج) جمعہ کو جناح سٹیڈیم ، اسلام آباد میں قومی ہیڈ کوچ طارق لطفی کو رپورٹ پیش کریں گے۔
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر کے پرنسپل سٹاف آفیسر سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ کھلاڑیوں میں اسلام آباد کے دنیال بخاری، اسد اللہ، عمر سعید، نیک عالم، روح اللہ اور دانش ممتاز، فیصل آباد کے عبدالعلیم اور محمد بلال، جیک آباد کے اصغر علی، خیبر کے نصیر خان، مبین خان اور محمد یاسین، کوئٹہ کے عبدالغفار، سعید احمد اور انور شاہ، مالاکنڈ کے توثیق احمد، یاسر خان، عباس خان اور رضوان اللہ، گوجرانوالہ کے شفقت بشیر، مظفر آباد کے رمیض انیب حسین اورکراچی کے واجد شامل ہیں۔
انٹرسٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوران منتخب کئے گئے 22 کھلاڑی تربیتی کیمپ کیلئے مدعو Reviewed by Voice of Taxila News on 11:00:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.