پاکستان سے لوٹ کر بیرون ملک لے جایا جانے والا پیسہ واپس لانا ناممکن ہے
اسلام آباد (وائس آف ٹیکسلا) : پاکستان تحریک انصاف نے
اقتدار میں آنے سے قبل عوام کو یقین دلایا تھا کہ اگر حکومت ان کی ہوئی تو
وہ ملک و قوم کا لوٹا ہوا پیسہ بیرون ملک سے واپس لائیں گے لیکن ان بلند و
بانگ دعووں پر کوئی عملی اقدام نظر نہیں آیا، دس ماہ گزر جانے کے باوجود
تاحال پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں ہونے کے باوجود منی لانڈرنگ اور کرپشن کے ذریعے باہر لے جائے جانے والے پیسے کا ایک دھیلا بھی واپس نہیں لا سکی۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں شفقت محمود نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے
پروگرام میں جب صوبائی وزیر سے سوال کیا گیا کہ آپ کی سیاسی جماعت نے
حکومت میں آنے قبل یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ بیرون ممالک سے وہ دولت واپس
لائے گی جو کرپٹ حکومت نے لوٹ کر وہاں چھپا رکھی ہے۔ لیکن اقتدار میں آئے پاکستان تحریک انصاف کو دس مہینے ہونے کو آئے ہیں اور ایک پائی یا ایک دھیلا بھی واپس نہیں آیا۔ جبکہ حکومت اس ایشو کو یکسر خاموش کر چکی ہے ایسا کیوں ہے؟
جس پر صوبائی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف شفقت محمود نے کہا کہ میرا نہیں
خیال کہ بیرون ممالک سے یہ لوٹی ہوئی دولت یا کالا دھن وطن واپس لایا جا
سکے گا۔ میں تو کل بھی اس بات کو مسترد کرتا تھا کہ یہ ممکن نہیں ہے۔
صوبائی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں کے بینک کبھی
نہیں چاہیں گے کہ ان کی تجوریوں سے اتنی بڑی رقم واپس چلی جائے۔
اس کے علاوہ ان ممالک کے قوانین بھی کچھ ایسے ہیں کہ ہم چاہ کر بھی کچھ
نہیں کرسکتے۔ اگر ان ممالک سے اتنی زیادہ رقم نکل جاتی ہے تو ان کا کاروبار کیسے
چلے گا؟ لہٰذا اس بات کو بھول جانا چاہئیےکہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت سوئس
اکاﺅنٹس یا کسی اور ممالک کے بینکو ں سے وطن واپس آئے گی
پاکستان سے لوٹ کر بیرون ملک لے جایا جانے والا پیسہ واپس لانا ناممکن ہے
Reviewed by Voice of Taxila News
on
13:34:00
Rating:

No comments: