Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی، پیسے کی قدر میں اضافہ


کراچی (وائس اف ٹیکسلا) : پچھلے کئی روز سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔تاہم اب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی ہے جب کہ پیسے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 42 پیسے سستا ہو گیا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 151روپے 50پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا۔ جب کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔کے ایس ای 100انڈیکس میں 900پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔گذشتہ روز ڈالر کی اونچی اڑان جاری رہی،منگل کے روز بھی ڈالر کی قیمت مین اصافہ ہوا ، انٹر بینک میں ڈالر 1.50 روپے اآضافے کے بعد 151.92 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں تین روپے اضافے کے بعد 154 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ گزشتہ چار دن میں ڈالر کی قیمت 10.52 روپے بڑھی ہے اور غیر ملکی قرضوں میں ایک ہزار ارب کا اضافہ ہوا ہے ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ سونے کی قیمت میں بھی 600 روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے اور فی تولہ سونے کی قیمت 72100 روپے فی تولہ ہوگئی ہے. واضح رہے کہ پیر کے روز دن کے اختتام پر بھی انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر 152 روپے ہوگئی تھی . مارکیٹ میںکاروبار کے آغاز میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 148.25 روپے تھی، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ اس میں پہلے 75 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد اس کی قدر 149.50 روپے ہوگئی تھی.سی قدر کے ساتھ کاروباری روز کے اختتامی لمحات تک ڈالر مستحکم رہا لیکن کمرشل بینکوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر کی جانے والے خریداری کی وجہ سے دن کے اختتام پر اس کی قدر مجموعی طور پر 3 روپے 75 پیسے اضافے کے ساتھ 152 روپے تک پہنچ گئی تھی. مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافہ آخری ایک گھنٹے کے دوران دیکھنے میں آئی‘اگر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کا آغاز 151 روپے کے ساتھ ہوا تھا تاہم اس کا اختتام 152.50 پر ہواتھا۔
ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی، پیسے کی قدر میں اضافہ Reviewed by Voice of Taxila News on 13:47:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.