Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

وزیراعظم عمران خان، چینی نائب صدر کا اقتصادی راہداری کے تحت چار بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز

پاکستان اور چین نے سدا بہار تذویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کا اعادہ کرتے ہوئے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور عوامی وفود کے تبادلوں سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور چین کے نائب صدر وانگ کی شان کے درمیان اسلام آباد میں وفد کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنمائوں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی۔
وزیراعظم عمران خان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سی پیک کو زراعت، صنعتی اور سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے نئے شعبوں تک وسعت دینے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی روابط صنعتی تعاون اور پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں چین کی سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
چین کے نائب صدر نے سماجی و اقتصادی ترقی اور عوام کی ترقی کے ایجنڈے کیلئے اپنے ملک کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ روابط پر اطمینان کا اظہار کیا۔
فریقین نے جنوبی ایشیاء میں ہونے والی حالیہ پیشرفت سمیت علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔  وانگ کی شان نے پاکستان کی تعمیری سوچ اور ہمسائیہ ممالک کے ساتھ پُرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے نئے اقدامات کو سراہا۔
اُنہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی پائیدار اور کامیاب کوششوں کو بھی سراہا اور اس سلسلے میں غیر متزلزل حمایت کو اعادہ کیا۔
اُدھر وزیراعظم عمران خان اور چین کے نائب صدر وانگ کی شان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی، ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں چار بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز کیا۔
پہلے منصوبے کے تحت تھر، پورٹ قاسم اور حب میں قائم کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں سے بھی بجلی کی منتقلی کیلئے مٹیاری اور لاہور کے درمیان 660 کلوواٹ کی ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی۔
دونوں رہنمائوں نے خیبر پختونخوا میں عالمی معیار کے صنعتی بنیادی ڈھانچے کیلئے رشہ کئی خصوصی اقتصادی زون منصوبے کا سنگ بنیادی رکھا۔ دونوں رہنمائوں نے پنجاب یونیورسٹی میں ایک اور منصوبے Confucious Institute کا افتتاح کیا ۔ اس ادارے میں چینی تعلیم، ثقافتی ترقی اور دوسری سرگرمیوں کے تبادلے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
ہواوے (Huawaei) ٹیکنیکل سپورٹ سینٹر کے قیام کے سلسلے میں بھی ایک تقریب ہوئی جو پاکستان میں قائم کیا جائے گا جو چین کی پاکستان میں فنی مہارت کی فراہمی کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے عزم کا مظہر ہے۔
وزیراعظم عمران خان، چینی نائب صدر کا اقتصادی راہداری کے تحت چار بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز Reviewed by Voice of Taxila News on 11:22:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.