Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

حکومت کا بجلی چوری کی روک تھام اور واجبات کی وصولی بڑھانے کیلئے ملک بھر میں آٹو میٹرنگ اور پری پیڈ میٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 
 حکومت نے بجلی چوری کی روک تھام اور واجبات کی وصولی بڑھانے کے لئے ملک بھر میں آٹو میٹرنگ اور پری پیڈ میٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق نیا نظام بجلی کی فراہمی اور استعمال کے بارے میں بروقت اور مستند معلومات فراہم کرنے کا ذریعہ ہو گا اور اس سلسلہ میں ٹرانسفارمرز پر میٹرز نصب کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے ۔
آٹومیٹرنگ سسٹم اور پری پیڈ میٹرنگ کا نظام شروع ہونے سے بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے اور واجبات کی وصولی بڑھانے کے ساتھ ساتھ صارفین کو بلاتعطل بجلیکی فراہمی یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی ۔ اس سلسلہ میں مختلف ممالک کے آٹو میٹرنگ کے تجربے کا مشاہدہ کیا جارہا ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی پری پیڈ اور آٹو میٹرنگ کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔
حکومت کا بجلی چوری کی روک تھام اور واجبات کی وصولی بڑھانے کیلئے ملک بھر میں آٹو میٹرنگ اور پری پیڈ میٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ Reviewed by Voice of Taxila News on 11:30:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.