Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

‏پی سی بی کی یونس اور مصباح کے بعد ‏محمد یوسف کیساتھ بھی بات نہ بن سکی

پاکستان کرکٹ بورڈ ایک عرصے سے اس کوشش میں ہے کہ جونئیر کرکٹ میں سینئرز کرکٹرز کی خدمات حاصل کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق یونس خان اور مصباح الحق کے بعد پی سی بی کے سابق کپتان محمد یوسف کے ساتھ معاملات طے نہیں پا سکے ہیں۔
سابق کپتان محمد یوسف کے ساتھ ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر نے بات چیت کا آغاز کیا جو کئی روز چلتی رہی۔
مدثر نذر خود بھی محمد یوسف کی خدمات حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار ایک انٹرویو میں کر چکے ہیں لیکن اچانک یہ خبر آتی ہے کہ پی سی بی کے محمد یوسف کے ساتھ معاملات طے نہیں پا سکے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ جونئیر اور اکیڈمی کی سطح پر کئی ایک عہدوں کے لیے مختلف کرکٹرز کو دیکھ رہا ہے، یہ عمل ابھی ختم نہیں کیا گیا کیونکہ ان عہدوں کے لیے کرکٹرز کی ضرورت ہے لیکن محمد یوسف کے ساتھ کوشش کے باوجود معاملات طے نہیں ہو سکے۔
دونوں فریقین کے درمیان معاملات وقت کے معاملے پر طے نہیں ہو ئے، شاید محمد یوسف سال کے 365 دن دستیاب نہیں ہیں۔
‏محمد یوسف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد یوسف نے خود بڑی دلچسپی کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کرکٹ کے لئے کام کریں، نہ انہیں معاوضے کا مسئلہ رہا اور نہ ہی وقت کا، معاملات طے نہ پانے کی خبر ان کے لیے بھی حیران کن تھی۔
‏اس سے قبل پی سی بی سابق کپتان یونس خان کی خدمات بھی حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
یونس خان با اختیار ہو کر ذمہ داریاں سنبھالنے چاہتے تھے لیکن جو چیز سب سے بڑھ کر ایشو بنی وہ معاوضہ تھا۔ یونس خان جتنا معاوضہ چاہتے تھے بورڈ اتنا دینے کے لیے رضامند نہیں ہے۔
یونس خان کے بعد پی سی بی نے مصباح الحق کی خدمات حاصل کرنے خواہش کا اظہا ر کیا لیکن مصباح الحق نے بھی نجی مصروفیت اور وقت کی کمی کا عذر پیش کر دیا۔
لیکن مصباح الحق کو پی سی بی پر اس کی غیر مستحکم پالیسیوں کی وجہ سے اعتماد نہیں تھا اور معاہدہ نہ ہونے کی وجہ عدم اعتماد ہی بنا۔
‏پی سی بی کی یونس اور مصباح کے بعد ‏محمد یوسف کیساتھ بھی بات نہ بن سکی Reviewed by Voice of Taxila News on 11:04:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.