Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

سعودی عرب میں دوران پرواز طیارے کے معاون پائلٹ کا انتقال


ریاض (وائس اف ٹیکسلا) سعودی عرب میں ایک ہوائی جہاز کی پروازکے دوران طیارے میں موجود معاون کپتان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ سعودیہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقومی ہوائی اڈے کے قریب پیش آیا جب ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے آنے والی ایک پرواز میں موجود معاون پائلٹ کو فضاء میں دل کی تکلیف ہوئی۔ دوران پرواز عارضہ قلب کا شکار ہونیوالے معاون ہواباز کا تعلق سوڈان سے تھا اور اس کی شناخت مصعب سلیمان کے نام سے کی گئی ہے۔فضائی کمپنی فلائی ادیل کے چیف ایگزیکٹو کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ معاون ہواباز کو طیارے کے فضاء میں بلند ہونے کے بعد دل میں تکلیف محسوس ہوئی۔ مدینہ منورہ میں طیارے کی لینڈنگ کے بعد معاون ہواباز کو اسپتال منتقل کیاگیا مگر وہ جاں بر نہ ہو سکا۔ اس کے خاندان کو سعودی عرب لانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ کمپنی نے اپنے ایک اہم ملازم کی پرواز کے دوران اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی عرب میں دوران پرواز طیارے کے معاون پائلٹ کا انتقال Reviewed by Voice of Taxila News on 12:26:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.