Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

زمیندار نے ڈیرے پر نوکری سے جواب دینے کی رنجش پر نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا


فیصل آباد(وائس آف ٹیکسلا) زمیندار نے ڈیرے پر نوکری سے جواب دینے کی رنجش پر نوجوان کو اغواء کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا‘ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے دو روز قبل اغواء کے مقدمہ 395/19 میں قتل کی دفعات کا اضافہ کر دیا‘ تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 7 ج ب کا رہائشی نوجوان جاوید ولد پیارا مسیح نلکہ کوہالہ میں عباس جٹ کے ڈیرے پر مال مویشیوں کو چارہ ڈال کر ملازمت کرتا تھا‘ ڈیرے دار عباس سے اپنی تنخواہ کے عوض 10 ہزار روپے مانگے نہ ملنے پر جاوید نے اس کے ڈیرہ پر کام کرنے سے انکار کر دیا جس پر مذکورہ نوجوان کو جمعرات کے روز گھر سے بلوا کر اغواء کروا دیا گیا‘ جس کی نعش پولیس کو راجے والا سے ملی‘ تھانہ نشاط آباد پولیس نے مقتول کی بیوی غزالہ کی مدعیت میں ملزم عباس کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی۔

زمیندار نے ڈیرے پر نوکری سے جواب دینے کی رنجش پر نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا Reviewed by Voice of Taxila News on 12:15:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.