Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ایڈٹ شدہ تصاویر سے بلیک میلنگ نے ایک اور لڑکی کی جان لے لی


بدین (وائس آف ٹیکسلا) تصاویر ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ سے گھر اجاڑ دیا۔بدین میں طالبہ نے تنگ آ کر خودشی کر لی۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ بدین کے علاقے ننڈو غلام علی میں پیش آیا جہاں بارہویں جماعت کی طالبہ کو تصاویر ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر مسلسل بلیک میل کیا جا رہا تھا،لڑکی نے بلیک میلنگ سے تنگ آ کر موت کو گلے سے لگا لیا۔ لڑکی سے ملنے والے آخری خط میں یہ انکشاف ہوا کہ بلیک میلرز نے ایڈٹ شدہ تصاویر اس کے منگیتر کو بھیجی جس کی وجہ اس کی منگنی ٹوٹ گئی۔50ہزار روپے دینے کے باوجود بھی بلیک میلر نے اس کا پیچھا نہ چھوڑا،مزید رقم مانگتے رہے۔آخری خط کے ذریعے سے حیدرآباد میں مقیم ملزمان کی نشاندہی بھی ہو گئی ہے۔ جس کے بعد پولیس نے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے.خیال رہے اس سے قبل بھی ایسے واقعات سامنے آ چکے ہیں جس میں لڑکیاں بلیک میل ہوتی ہیں اور بعدازاں اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیتی ہیں۔ سائبر ونگ اس حوالے سے کافی متحرک ہے۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای) کے سائبر ونگ نے سوشل میڈیا پر خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والے شخص کو راولپنڈی سے گرفتار کیا تھا۔جب کہ دوسری جانب مقامی عدالت نے لڑکی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے بلیک میل کرنے کے کیس میں حتمی دلائل سننے کے بعد ملزم کو 3سال قید اور 1 لاکھ 20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو نے ملزم کے خلاف فیصلہ سنایا ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 21 پیکا ایکٹ کے تحت 2سال قید اور 80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی،عدالت نے 24پیکا ایکٹ کے تحت ملزم کو 1سال قید اور 40ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ سرکاری وکیل کے مطابق ملزم بہزاد نے لڑکی کی نازیبا تصاویر اسکے شوہر کو وٹس ایپ کیں ، ملزم کی وجہ سے لڑکی کی معاشرے میں تذلیل ہوئی ، ملزم سے تصاویر، موبائل فون اور فیس بک آئی ڈی کی ریکوری کر لی ہے۔
ایڈٹ شدہ تصاویر سے بلیک میلنگ نے ایک اور لڑکی کی جان لے لی Reviewed by Voice of Taxila News on 12:05:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.