Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

فروٹ کا جوس پینا کس طرح آپ کی موت کا سبب بن سکتا ہے؟ سائنسدانوں نے انتہائی پریشان کن انکشاف کردیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پھلوں کے جوس کو انتہائی صحت مند خیال کیا جاتا ہے لیکن اب امریکی
سائنسدانوں نے اس کے متعلق ایسا خوفناک انکشاف کر دیا ہے کہ سن کر یقین نہ آئے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکہ کی ایمورے اور کارنیل یونیورسٹیوں کے سائنسدانوں نے ایک مشترکہ تحقیق میں 13ہزار 440لوگوں پر تجربات کرنے کے بعد نتائج میں بتایا ہے کہ پھلوں کا جوس مناسب حد سے زیادہ پیا جائے تو اس سے قبل از وقت موت کا سبب بنتا ہے۔ اس سے قبل از موت واقع ہونے کا خطرہ سوڈے کے استعمال سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔
اس تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ زیادہ سوڈا پینے سے قبل از وقت موت کا خطرہ 11فیصد بڑھ جاتا ہے لیکن حد سے زیادہ پھلوں کا جوس پینے سے یہ خطرہ 24فیصد تک زیادہ ہو جاتا ہے۔تحقیقاتی ٹیم کا کہنا تھا کہ ”ہم نے جتنے لوگوں پر تجربات کیے ان کی صحت پرحد سے زیادہ سوڈا اور پھلوں کا جوس پینے کے ایک جیسے منفی اثرات مرتب ہوئے۔ تاہم پھلوں کا جوس پینے والوں میں ان اثرات کی شدت بہت زیادہ تھی۔“تاہم یونیورسٹی آف ریڈنگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر گنٹر کونل کا کہنا تھا کہ ” یہ تحقیق اپنی جگہ بہت اہم ہے لیکن روزانہ پھلوں کے جوس کا 150ملی لیٹر کا گلاس پینے سے اس تحقیق میں بیان کردہ خطرہ لاحق نہیں ہوتا۔ اس سے زیادہ جوس پینے سے گریز کرنا چاہیے۔“
فروٹ کا جوس پینا کس طرح آپ کی موت کا سبب بن سکتا ہے؟ سائنسدانوں نے انتہائی پریشان کن انکشاف کردیا Reviewed by Voice of Taxila News on 11:12:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.