Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

لال پیاز بچائے ہارٹ اٹیک کے خطرے سے

لال پیاز کے کئی طبی فوائد ہیں لیکن اب ماہرین نے ان کا ایک ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر ہر کوئی اس  روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لے گا۔
 ماہرین کا کہنا ہے کہ لال پیاز کا استعمال آدمی کو ہارٹ اٹیک کے خطرے سے بچاتا ہے اوراس کے امکانات کو کئی گنا کم کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر کو بھی کم رکھنے کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ پیاز میں وٹامنز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں منرلز اور دیگر انتہائی مفید مائیکرو غذائی اجزاءبھی پائے جاتے ہیں۔
100گرام پیاز میں صرف 40کیلوریز ہوتی ہے اور درمیانے سائز کے پیاز میں 2گرام فائبر ہوتا ہے۔
100گرام پیاز میں 9.3گرام کاربوہائیڈریٹس اور 4گرام شوگر پائی جاتی ہے اور اس میں میگنیشیم، مینگنیز، آئرن اور کیلشیم بھی پائے جاتے ہیں۔ یہ تمام ایسے غذائی اجزاءہیں جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔
ماہرین کے مطابق پیاز کے دیگر بھی کئی فوائد ہیں۔ یہ بالوں کو گرنے سے روکتے ہیں اور ان کی نشوونما تیز کرتے ہیں۔ اس میں پایا جانے والا وٹامن بی خلیوں کی نشوونما اور میٹابولزم کی طاقت کے لیے انتہائی مفید ہوتا ہے۔
اس میں پایا جانے والا پوٹاشیم دل کی صحت اور بلڈ پریشر کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔ وٹامن بی 6خون کے سرخ خلیوں کی پیداوار بڑھاتا ہے۔ وٹامن سی بالوں اور جلد کی صحت کے لیے بہت مفید ہوتا ہے اور قوت مدافعت بھی بڑھاتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی پیاز کے درجنوں فوائد ہیں۔
لال پیاز بچائے ہارٹ اٹیک کے خطرے سے Reviewed by Voice of Taxila News on 10:41:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.