Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ملک کے مخلتف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی


اسلام ْآباد (وائس آف ٹیکسلا) ملک کے مخلتف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے۔جب کہ سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر شہروں جن میں اسلام آباد، راولپنڈی ،ملتان، ڈیرہ غازی خان،، بہاولپور، فیصل آباد، لاہور، ساہیوال، گوجرانوالہ میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔ جب کہ بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، قلات اورژوب ڈویژن میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھبارش کا امکان ہے۔ کشمیر ، گلگت بلتستان اور اطراف کے پاڑی علاقوں میں آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ مارش متوقع ہے۔جب کہ سندھ میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔بولچتسان میں بھی بیشتر حصوں میں موسم گرم رہے گا۔ ۔ محکمہ موسمیات نے عید کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں ایک نئے بارش کے سلسلے کے آغاز کی نوید بھی سنائی ہے۔ جبکہ عید سے قبل محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ موسم کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ منگل کو ریکارڈ کئے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق جیکب آباد43، دادو، بہاولنگر42، موہنجوداڑو، حیدرآباد اور سکرنڈ میں41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ لاہورمیں39 ،فیصل آباد 38 ، سرگودھا37 ،ملتان38 ، اسلام آباد 34، کراچی اور پشاور 35اور کوئٹہ میں30 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم کوئٹہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھبارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بارکھان 03 ، نوکنڈی02،کوئٹہ ، دالبندین01 اور زیریں دیر میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظرآباد 44، جیکب آباد، دادو، پڈعیدن، موہنجوداڑو، حیدرآباد، چھور، سکھر، روہڑی، مٹھی اور رحیم یارخان میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ملک کے مخلتف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی Reviewed by Voice of Taxila News on 14:07:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.