آدھے گھنٹے میں پورے بھارت کا صفحہ ہستی سے خاتمہ۔۔۔ پاکستان کے پاس کس نوعیت کے ایٹمی ہتھیار ہیں؟ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پہلی بار حقائق بتا دیئے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس اتنی
ایٹمی صلاحیت موجود ہے کہ آدھے سے پونے گھنٹے میں بھارت کے تمام شہروں کو صفحہ ہستی سے مٹاسکتا ہے،ایٹم بم بہت پہلے بن گیا تھا لیکن حکمرانوں کی وجہ سے دھماکے کرنے میں تاخیر ہوئی،
ایٹمی طاقت بننے کے بعد کوئی بھی اب پاکستان کے ساتھ شرارت کرکے آرام سے نہیں نکل سکتا۔نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ ایٹم بم بہت پہلے بن گیا تھا لیکن حکمرانوں کی وجہ سے دھماکہ کرنے میں دیر ہوئی ہم چاہتے تو 1983-84 میں ایٹمی دھماکہ کرسکتے تھے، ہم نے انتہائی مختصر عرصے میں ایٹم بم بنا کر رکھ دیا تھا۔ جنرل ضیاءالحق کو ایک ہفتے کا نوٹس لکھ کر دے دیا تھا اور 1998 میں نواز شریف بھی ٹال مٹول کر رہے تھے، تمام سائنسدانوں نے ملک کیلئے اپنی فیملی کو بھلادیا تھا جب پاکستان نے دھماکے کیے تو خوشی ہوئی۔محسن پاکستان نے بتایا کہ 1971 میں بھارت نے پاک فوج کے ساتھ بہت بدسلوکی کی تھی لیکن ایٹمی دھماکوں کے بعد اب وہ سب دہرانا بھارت کیلئے خواب بن چکا ہے
آدھے گھنٹے میں پورے بھارت کا صفحہ ہستی سے خاتمہ۔۔۔ پاکستان کے پاس کس نوعیت کے ایٹمی ہتھیار ہیں؟ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پہلی بار حقائق بتا دیئے
Reviewed by Voice of Taxila News
on
10:24:00
Rating:
No comments: