Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

کوئٹہ دھماکہ، چاروں شہید پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا

کوئٹہ:

گزشتہ روز شہید ہونے والے چاروں شہید اہلکاروں کی نمازجنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔
گزشتہ روزکوئٹہ کی منی مارکیٹ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں شہید چاروں اہلکاروں کی نمازجنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔  شہداء کی نمازجنازہ میں وزیراعلی’ بلوچستان جام کمال، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو، آئی جی پولیس محسن حسن بٹ سمیت اعلی سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پروزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ایک گھناؤنی سازش کے تحت صوبے اور ملک میں امن کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کا پوری قوت سے مقابلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزمنی مارکیٹ میں مسجد کے باہرنمازیوں کی حفاظت کے لیے موجود پولیس وین امن کے دشمنوں کا نشانہ بنی تھی جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکارشہید ہوگئے تھے۔
کوئٹہ دھماکہ، چاروں شہید پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا Reviewed by Voice of Taxila News on 11:02:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.