Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

10 سالہ بچی سے زیادتی کیس میں اہم پیش رفت


اسلام آباد(وائس آف ٹیکسلا) اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاؤن میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی گئی 10 سالہ بچی فرشتہ کے قتل کے الزام میں اس کے قریبی رشتہ دار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والا ملزم بچی کا قریبی رشتہ دار ہے جسے پہلے سے گرفتار افراد کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں،تاہم تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔خیال رہے اسلام آباد میں دس سالہ بچی پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئیے گئے۔فرشتہ نامی ننھی بچی پہلے دردندوں کی ہوس کا نشانہ بنی بعدازاں ظلم کا شکار ہوتی رہی۔فرشتہ کی لاش لاپتہ ہونے کے 5 روز بعد مسخ شدہ حالت میں جنگل سے برآمدہوئی تو اہل خانہ پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے۔ ۔تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو یہاں بھی صارفین نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا۔ فرشتہ کی لاش دیکھ کر واضح ہوا کہ اسے کس قدر درندگی کا نشانہ بنایا گیا۔سوشل میڈیا پر " جسٹس فار فرشتہ " کے نام سے مہم بھی چل پڑی تھی۔بچی فرشتہ کا تعلق خیبرپختونخواہ کے قبائلی ضلع مہمند سے ہے،پولیس کے مطابق 15 مئی کوچک شہزاد سے لاپتہ بچی کوقتل کرکے جنگل میں پھینکا گیا، فرشتہ کی نعش کو جنگل سے بر آمد کیا گیا، پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ۔ وزیرداخلہ اعجازاحمد شاہ نے دس سالہ بچی فرشتہ مہمند کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی اور سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کئے تھے۔ بچی کے لواحقین نے اس واقعے کے بعد احتجاج شروع کیا۔ اور ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے جس کے بعد گذشتہ رات اسپیکر قومی اسمبلیاسد قیصر بچی کے لواحقین سے مذاکرات کرنے پہنچے تھے۔۔ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد وقار الدین سید نے سپیکر قومی اسمبلی کو کیس کے حوالےسے بریفنگ دی۔
10 سالہ بچی سے زیادتی کیس میں اہم پیش رفت Reviewed by Voice of Taxila News on 14:22:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.