Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

آپ کے ہوٹل یا کرائے کے کمرے میں کہیں کوئی خفیہ کیمرہ تو نصب نہیں؟ معلوم کرنے کا آسان ترین طریقہ جانئے

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوٹل کے کمروں یا کرائے کے گھروں میں خفیہ کیمروں کے ذریعے لوگوں کی ویڈیوز بنائے جانے کے واقعات تواتر کے ساتھ رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔ اب ماہرین نے کسی بھی جگہ پر خفیہ کیمرے کی موجودگی کا پتہ چلانے کا ایک آسان طریقہ بتا دیا ہے۔ شنگھائسٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ آج جب کسی ہوٹل کے کمرے یا کرائے کے گھر میں جائیں تو ایک فلیش لائٹ لے کر کمرے یا گھر کی دیواروں اور ان میں موجود سوراخوں کا اچھی طرح معائنہ کریں۔ ہوا کی نکاسی، بجلی کے بورڈ، غرض کمرے میں موجود ہر چیز کو بغور دیکھیں۔ اگر وہاں کوئی شیمپو کی بوتل بھی پڑی ہے تو اس کو بھی چیک کریں۔اگر کسی جگہ کیمرا ہوا تو فلیش لائٹ کی روشنی اس پر پڑنے سے وہ چمک اٹھے گا کیونکہ کیمرے کے لینز روشنی کو منعکس کرتے ہیں ۔ جب ان پر روشنی پڑے تو واپس سبز یا نیلے رنگ کی روشنی آتی ہے۔ جس جگہ سے ایسی روشنی واپس آئے، سمجھ لیں وہاں کیمرا لگا ہوا ہے۔
آپ کے ہوٹل یا کرائے کے کمرے میں کہیں کوئی خفیہ کیمرہ تو نصب نہیں؟ معلوم کرنے کا آسان ترین طریقہ جانئے Reviewed by Voice of Taxila News on 11:01:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.