Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ہری پور تھانہ۔کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں گندم۔کا بھوسہ لے جانے پر تنازعہ۔ باپ بیٹے نے مل کر ایک۔شخص کو قتل کر دیا.۔ پولیس نے قتل کا ملزم گرفتار کرلیا۔

تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے قتل کا ملزم گرفتار کرلیا* مدعی مقدم رپورٹ کرتا ہیکہ آج ہم حسب معمول سحری کرنے کے لئے اٹھے دیکھا چچا مقتول بابر خان اپنی چارپائی پر موجود نہ تھے۔ جن کی ہم نے تلاش و پتہ براری شروع کردی۔ اسی دوران اراضی ازاں شہزاد خان واقع دہیہ ڈھیری پہنچے دیکھا تو چچا بھوسہ کے اوپر قتل شدہ پڑا ہوا۔ 25 مئی 2019 کو چچا کا محمد نواز اور اسکے بیٹے طاہر نواز کا بھوسہ کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا تھا۔ جو کہ ہم نے مکمل تصدیق و تسلی کرلی ہے کہ چچا کو محمد نواز اور اسکے بیٹے طاہر نواز نے اسلحہ آتشیں سے قتل کیا ہے۔ مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ زیر دفعہ 302/34PPC کے تحت تھانہ کوٹ نجیب اللہ میں درج ہوا۔
ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد اللہ(PSP) نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی خانپور امجد حسین اور ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ سعید یدون کو ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ سعید یدون نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے طاہر نواز ولد محمد نواز سکنہ دہیہ ڈھیری کانگڑہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل 1 عدد کلاشنکوف اور 1 پستول 30 بور برآمد کرلیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

ہری پور تھانہ۔کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں گندم۔کا بھوسہ لے جانے پر تنازعہ۔ باپ بیٹے نے مل کر ایک۔شخص کو قتل کر دیا.۔ پولیس نے قتل کا ملزم گرفتار کرلیا۔ Reviewed by Voice of Taxila News on 11:07:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.