پاک بحریہ کے بیڑے میں آئل ٹینکر کا اضافہ
کراچی
پاک بحریہ کے بیڑے میں آئل ٹینکر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بحریہ کے بیڑے میں آئل ٹینکرکے آنے سےتیل کے درامدی بل میں کمی ہو گی۔وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید علی حیدر زیدی نے آئل ٹینکر کی پاک بحریہ میں شمولیت کی تقریب کے موقعہ پر کہا ہے کہ رمضان کے دوران سمندر سے تیل کے بارے میں رپورٹ مل جائے گی اور اس آئل ٹینکر کے پاک بحریہ میں شامل ہونے سے تیل کے درامدی بل میں بھی کمی ہو گی۔
آئل ٹینکر کی پاک بحریہ میں شمولیت کی تقریب میں بحریہ کے افسران، وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید علی حیدر زیدی اور وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوگیچوہدری فواد حسین نے شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئل ٹینکر کے بحری بیڑے میں شامل ہونے سے بحریہ کی صالاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔ اس سے پہلے گزشتہ سال کراچی میں پاک بحریہ کے بیڑے میں نئے فلیٹ ٹینکر کو شامل کیا گیاتھا جسے ترکی کے تعاون سے کراچی شپ یارڈ میں تعمیر کیا گیا تھا۔یہ جہاز بیک وقت دو ہیلی کاپٹرز ڈیک پر رکھنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے پی این ایس معاون کا نام دیا گیا ہے۔
00:00
/
00:00
پاک بحریہ کے بیڑے میں آئل ٹینکر کا اضافہ
Reviewed by Voice of Taxila News
on
10:31:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
10:31:00
Rating:

No comments: