کرکٹ ورلڈ کپ 2019: آج شاہین اور کالی آندھی ہونگے آمنے سامنے
کرکٹ ورلڈ کپ 2019میں آج پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔ نا ٹنگم کے ٹرینٹ
برج سٹیڈیم میں سرفراز الیون کا اہم مقابلہ ہوگا۔
پاکستانی وقت کے مطابق میچ ڈھائی بجے شروع ہوگا ۔ قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، سرفراز احمد، حارث سہیل، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر ، وہاب ریاض اور حسن علی کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ شعیب ملک، محمد حسنین اور شاہین آفریدی کو پہلے میچ میں موقع نہیں دیا گیا۔
میچ سے قبل ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں گرین شرٹس نے بھرپور ٹریننگ کی، کھلاڑیوں نے نیٹ پر بیٹنگ کی خوب پریکٹس کی جبکہ محمد عامر بھی مکمل ردہم کے ساتھ بولنگ کرتے رہے۔
ناٹنگھم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ عامر مکمل فٹ ہیں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہیں۔
سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے اور امید ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں شکستوں کے تسلسل کو توڑیں گے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ میں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کریں گے لیکن اگر ڈیتھ اوورز میں بیٹنگ کرنا ہوا تو بیٹنگ آرڈر مختلف ہوسکتا ہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2019: آج شاہین اور کالی آندھی ہونگے آمنے سامنے
Reviewed by Voice of Taxila News
on
13:22:00
Rating:
No comments: