Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست بعد انگلینڈ کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان


ناٹنگھم
ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست بعد انگلینڈ کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان، سینئر آل راونڈر شعیب اور جارح مزاج بلے باز آصف علی کو موقع دیے جانے پر غور، حتمی فیصلہ میچ سے ایک روز قبل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے دوسرے مقابلے میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پاکستان کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے ورلڈکپ کی مہم کے بدترین آغاز پر شائقین کرکٹ اور سابق کرکٹرز کی جانب سے کپتان اور کھلاڑیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جبکہ ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بدترین شکست کا ذمے دار سرفراز احمد کو قرار دیا جا رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے بزدلانہ فیصلوں کی وجہ سے پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بدترین شکست ہوئی۔
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ کیلئے ٹیم کا درست انتخاب کیا ہی نہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان نے آصف علی کو ٹیم میں شامل نہ کرکے بیٹنگ آرڈر کا توازن خراب کیا۔ جبکہ سرفراز احمد نے خود ایک مرتبہ پھر اوپر کے نمبروں پر بلے بازی سے گریز کیا۔ پے درپے وکٹیں گرنے کے بعد جب ٹیم دباو کا شکار تھی، سرفراز احمد نے تب بھی بیٹنگ کیلئے کریز پر آنے سے گریز کیا۔
سرفراز احمد کے یہ بزدلانہ فیصلے ہی ٹیم کی شکست کا باعث بن گئے۔ اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف عبرت ناک شکست نے قومی کرکٹ ٹیم کی مینیجمنٹ کی عقل ٹھکانے لگا دی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست بعد انگلینڈ کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے۔ سینئر آل راونڈر شعیب اور جارح مزاج بلے باز آصف علی کو موقع دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
 تاہم حتمی فیصلہ میچ سے ایک روز قبل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ورلڈکپ کے سلسلے میں دوسرے میچ میں بری طرح روند ڈالا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جمعہ کو کھیلے گئے میچ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا گیا جو درست ثابت ہوا۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیور ثابت ہوئی اور محظ 105 رنز پر سمٹ گئی۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے اپنی جارحانہ بلے بازی سے مطلوبہ ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل نے نصف سینچری اسکور کی۔ پاکستان اب اپنا اگلا میچ 3 جون کو انگلینڈ کیخلاف کھیلے گا۔ 
ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست بعد انگلینڈ کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان Reviewed by Voice of Taxila News on 10:11:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.