Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

ملک میں آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

 
اسلام آباد (وائس آف ٹیکسلا) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، قلات، مکران ڈویژنوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح (ہفتہ کو) ریکارڈ کیا گیا بعض اہم شہروں کا کم سے کم درجہ حرارت یہ رہا۔اسلام آباد 18 ڈگری سینٹی گریڈ،لاہور 22 ،پشاور 21 ، کراچی 28 ،کوئٹہ اورمظفرآباد14 ،مری 12 اورگلگت کا درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

ملک میں آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات Reviewed by Voice of Taxila News on 12:08:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.