Top Ad unit 728 × 90

Smiley face

Latest

recent

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی لگا دی

لاہور (وائس آف ٹیکسلا) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی لگا دی جبکہ عدالت نے حکم دیا ہے کہ اساتذہ بھی دوران ڈیوٹی سگریٹ نوشی نہ کریں۔گزشتہ روز ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا ہے کہ سکول، کالجز، یونیورسٹیز میں سرعام سگریٹ فروخت کئے جا رہے ہیں، جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے۔
عدالت سے استدعا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے۔جس پر عدالت نے پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کر دی، عدالت نے حکم دیا ہے کہ اساتذہ بھی دوران ڈیوٹی سگریٹ نوشی نہ کریں۔عدالت نے پنجاب حکومت اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کو ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں میں سگریٹ فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کریں
۔
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی لگا دی Reviewed by Voice of Taxila News on 15:44:00 Rating: 5

No comments:

All Rights Reserved by Voice of Taxila © 2014 - 2015
Powered By Blogger, Shared by Free WP Themes

Contact Form

Name

Email *

Message *

Powered by Blogger.