حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز ذوالقرنین کو بیچنا چاہتی ہے۔ چوہدری منظور کا الزام
اسلام آباد (وائس آف ٹیکسلا) : اسلام آباد میں ڈی چوک پر یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کا گذشتہ تین دن سے دھرنا جاری ہے۔ احتجاج میں شریک مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے تک گھر نہیں جائیں گے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کے احتجاج پر بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا کہ حکومت کو آئےہوئے ابھی 60 دن ہوئے ہیں اور حکومت کے خلاف دھرنے بھی شروع ہو گئے ہیں۔
مظاہرین کے احتجاج کی شدت کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق مظاہرین سے بات کرنے پہنچے اور مظاہرین سے کہا کہ تمام کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجزملازمین کو مستقل کیا جائے گا۔ ہماری حکومت کسی کے روزگار پرلات نہیں مارے گی۔ تمام ملازمین کو ہیلتھ کارڈ جاری کیا جائے گا جبکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم سے آپ سب کو ایک ایک گھر بھی دیا جائے گا۔
لیکن مظاہرین نے نعیم الحق کے ان وعدوں کو لالی پاپ قرار دے کر لالی پاپ ،لالی پاپ کے نعرے بھی لگائے اور کہا کہ ہمیں لالی پاپ نہیں بلکہ نوٹی فکیشن چاہئیے۔ تاہم گذشتہ روز ڈی چوک پر دئے جانے والے دھرنے میں اُجرتیوں کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے جنہیں یومیہ اُجرت پر اسلام آباد لایا اور لے جایا جاتا ہے۔
ایسا ہم نے پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔ انہوں نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نعیم الحق کے دوست ذوالقرنین ہیں جنہیں حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز فروخت کرنا چاہتی ہے۔ 2014ء میں یوٹیلیٹی اسٹورز فائدے میں تھے لیکن اب ان کو خسارہ کیوں ہو رہا ہے۔ پیپلز پارٹی رہنما چوہدری منظور کے الزامات کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا رد عمل بھی سامنے آگیا جنہوں نے چوہدری منظور کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئےکہا کہ میں نے آج تک ایسی کوئی کہانی نہیں سنی۔
حکومت مظاہرین سے مذاکرات کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کی ممکنہ نجکاری کےخلاف ملازمین نے دھرنا دے رکھا ہے۔ ہزاروں مظاہرین ڈی چوک پرموجود ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات تسلیم ہونے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک ہم گھر نہیں جائیں گے۔ یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کے ہزاروں ملازمین کا مطالبہ ہے کہ ادارے کی ممکنہ نجکاری روکی جائے، بقایا جات کی ادائیگی کی جائے ، ڈیلی ویجرزاورکنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے۔مظاہرین کے احتجاج کی شدت کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق مظاہرین سے بات کرنے پہنچے اور مظاہرین سے کہا کہ تمام کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجزملازمین کو مستقل کیا جائے گا۔ ہماری حکومت کسی کے روزگار پرلات نہیں مارے گی۔ تمام ملازمین کو ہیلتھ کارڈ جاری کیا جائے گا جبکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم سے آپ سب کو ایک ایک گھر بھی دیا جائے گا۔
لیکن مظاہرین نے نعیم الحق کے ان وعدوں کو لالی پاپ قرار دے کر لالی پاپ ،لالی پاپ کے نعرے بھی لگائے اور کہا کہ ہمیں لالی پاپ نہیں بلکہ نوٹی فکیشن چاہئیے۔ تاہم گذشتہ روز ڈی چوک پر دئے جانے والے دھرنے میں اُجرتیوں کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے جنہیں یومیہ اُجرت پر اسلام آباد لایا اور لے جایا جاتا ہے۔
حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز ذوالقرنین کو بیچنا چاہتی ہے۔ چوہدری منظور کا الزام
Reviewed by Voice of Taxila News
on
14:34:00
Rating:
Reviewed by Voice of Taxila News
on
14:34:00
Rating:

No comments: